صغیر جعفری
کسی بھی زبان کو اچھی طرح سمجھنے اور املا میں روانی کے لئے اعراب کا جاننا ضروری ہے۔ بظاہر یہ ایک خشک موضوع لگے گا، مگر زبان میں املا کو کما حقہ سمجھنے کے لئے اعراب کی اہمیت مسلمہ ہے۔
اعراب، عرب کی جمع ہے؛ اعراب عرب کے باشندے اور اعرابی، عرب کا بدو یا دیہاتی۔ عربی زبان نہایت فصاحت و بلاغت کا نمونہ ہے، ایک لفظ کے کئی معانی ہیں۔ گھوڑے کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے جو الفاظ اور حرکات کی جاتی ہیں، انہیں بھی اعراب کہا جاتا ہے۔
اعراب اور حرکات میں بنیادی فرق یہ ہے کہ حرکات حرف کی صوتی کیفیات (زبر، زیر، پیش) ہیں، جبکہ اعراب جملے میں گرامر کی حیثیت بتاتے ہیں، جیسے رفع، نصب اور جر کہتے ہیں۔
اعراب کی بنیادی حرکات یہ ہیں:
-
زبر (فتح): حرف کے اوپر لگائی جاتی ہے۔ میرے اس فون میں اعراب لگانے کا option نہیں ہے، یعنی اعراب لگانے کی سہولت موجود نہیں، وگرنہ میں اعراب لگا کر واضح کر دیتا۔ تاہم مثال کے طور پر اسلم، اکرم (الف پر زبر آئے گی)۔
-
زیر (کسرہ): اسلام، انتظار (الف کے نیچے زیر آئے گی)۔
-
پیش: حرف کے اوپر لگانے والی واؤ جیسی آواز دینے والی۔ مسلمان، نور (میم اور نون کے اوپر پیش آئے گی۔)
اسی طرح اعراب کی دوسری حرکات ہیں: جزم، تنوین، تشدید۔ ان کی تفصیل لکھنے میں مضمون طویل ہو جائے گا۔ اعراب یا حرکت تبدیل کرنے سے تمام معانی تبدیل ہو جاتے ہیں، اس لئے تجوید اور گرائمر کا سیکھنا ضروری ہے۔
Changing of harket will change the entire meaning. That’s why Tajweed and learning grammar is very important.
ما الفرق بين النَّصْبِ والنُّصُبِ والنَّصَبِ؟What is the difference between: النَّصْب ، النُّصُب ، النَّصَب ؟
یہ تینوں الفاظ ایک ہی روٹ (ن ص ب) سے ہیں، لیکن حرکات (زبر، پیش، زیر) بدلنے سے معنی بدل جاتے ہیں۔
1. النَّصْب (an-naṣb)
-
Meaning: harm, affliction, hardship, or suffering (often from evil or trial)
-
معنی: تکلیف، مصیبت، اذیت
-
مثال:
إِنِّي مَسَّنِيَ الشَّيْطَانُ بِنُصْبٍ وَعَذَابٍ “مجھے شیطان نے تکلیف اور عذاب میں مبتلا کیا“ یہاں “نُصْب” کا مطلب ہے تکلیف اور پریشانی۔
2. النُّصُب (an-nuṣub)
-
Meaning: Idols, objects of worship set up besides Allah
-
معنی: بت، وہ چیزیں جنہیں اللہ کے سوا پوجا جائے
-
مثال:
كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ “گویا وہ بتوں کی طرف دوڑ رہے ہوں“ یہاں “نُصُب” کا مطلب ہے بت اور معبودانِ باطل۔
3. النَّصَب (an-naṣab)
-
Meaning: fatigue, exhaustion, tiredness
-
معنی: تھکن، مشقت، جسمانی تھکاوٹ
-
مثال:
لَقَدْ لَقِينَا مِن سَفَرِنَا هَٰذَا نَصَبًا “ہمیں اس سفر سے بہت تھکن ہوئی“ یہاں “نَصَب” کا مطلب ہے تھکن اور مشقت۔
امید ہے کہ اس وضاحت کے بعد اعراب کی اہمیت احباب سمجھ گئے ہوں گے۔

پہلا پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی شینژو-24 مشن پر خلا روانہ | تاریخی سنگِ میل
Journey Beyond the Stars: Muhammad Zeeshan Ali’s Historic Space Mission | Hamari Digest ستاروں سے آگے کا سفر — پاکستان زندہ باد!…
فیصل آباد پریس کلب: شفافیت کی جانب ایک تاریخی قدم | ہماری ڈائجسٹ
سندھ کی سیاست، اقتدار اور وسائل کا سوال | اوشاق علی بلیدی — ہماری ڈائجسٹ
سیلاب کی تباہ کاریاں، انسانی المیے اور بچاؤ کی تدابیر | آیتِ نورؔ — ہماری ڈائجسٹ
پہلا پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی شینژو-24 مشن پر خلا روانہ | تاریخی سنگِ میل
Journey Beyond the Stars: Muhammad Zeeshan Ali’s Historic Space Mission | Hamari Digest ستاروں سے آگے کا سفر — پاکستان زندہ باد!…
خواب نگر: ڈاکٹر شاہد ایم شاہد | ہماری ڈائجسٹ
نوجوان مساجد سے دور کیوں؟ از قلم: طارق بلال لیل
اضافی فلش لائٹس ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ | طارق بلال لیل — ہماری ڈائجسٹ
زندگی کی خوب صورتی -اصلاحی اور نفسیاتی اردو کالم | ہماری ڈائجسٹ
رشتوں سے دور ہوتی نسل | سید ساجد علی شاہ – ہماری ڈائجسٹ
بچوں کی اخلاقی تربیت | ڈاکٹر شاہد ایم شاہد — ہماری ڈائجسٹ
آدابِ معاشرت — حضرت لقمانؑ کی نصیحتیں | صغیر جعفری – ہماری ڈائجسٹ
Adab e Muashrat by Sagheer Jafari – Hazrat Luqman Advice | Hamari Digest اصلاحی و قرآنی مضمون • ہماری ڈائجسٹ آدابِ معاشرت…

عبدالرحمٰن -اردو کہانی از قلم: عائشہ حسین | ہماری ڈائجسٹ
Abdur Rehman Urdu Story by Aisha Hussain – Hamari Digest کہانی • ہماری ڈائجسٹ عبدالرحمٰن صنف: کہانی | از قلم: عائشہ حسین…
























”اعراب کی اہمیت اور حرکات کا بنیادی فرق | تحریر: صغیر جعفری“ ایک تبصرہ