Sindh Ki Siyasat, Iqtidar Aur Wasail Ka Sawal | Oshaq Ali Baledi — Hamari Digest
سندھ کی سیاست، اقتدار اور وسائل کا سوال
حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں گزشتہ اٹھارہ سالوں (2008ء سے مسلسل) سے بغیر کسی روک ٹوک کے حکمرانی کر رہی ہے اور اگر 1970ء، 1988ء اور 1990ء کی دہائیوں کے ادوار بھی ملا لیے جائیں تو یہ حکمرانی تقریباً تین دہائیوں پر محیط ہو جاتی ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ اٹھارہ سال کسی بھی قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے کم نہیں ہوتے۔ 1945ء کی عالمی جنگ میں کھنڈر بن جانے والے جاپان اور جرمنی اٹھارہ سالوں میں دنیا کی معاشی طاقتیں بن گئے تھے۔ اگر اٹھارہ سال پہلے پیپلز پارٹی کی قیادت سندھ کے ساتھ مخلص ہوتی، تو آج سندھ نہ صرف خوشحال ہوتا، بلکہ شاید ترقی کی دوڑ میں پنجاب کو بھی بیس سال پیچھے چھوڑ چکا ہوتا۔ سندھ کے پاس کراچی جیسی عالمی بندرگاہ، تھر کا کوئلہ، تیل، گیس اور سونا اگلنے والی زرخیز زمینیں موجود تھیں۔ کمی صرف نیت اور ایماندار قیادت کی تھی۔
لیکن افسوس! اٹھارہ سالوں کے اس مسلسل اقتدار کے دوران سندھ کو مضبوط کرنے کے بجائے، سندھ کے وسائل، زمینوں اور کاروباری مفادات پر سودے بازی ہوتی رہی۔ ملیر، جامشورو اور ٹھٹھہ کی ہزاروں ایکڑ قیمتی زمینیں اور قدیم گاؤں “ترقی” اور “بحریہ ٹاؤن” جیسے نجی ہاؤسنگ منصوبوں کے نام پر سرمایہ داروں کے حوالے کر دیے گئے۔ ساحلی پٹی کے جزیروں پر قبضے کی کوششوں سے لے کر کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زرخیز زمینوں کی الاٹمنٹ تک، ہر فیصلے میں مقامی آدمی کو اپنی ہی دھرتی سے بے دخل کیا گیا۔ سندھ کی معدنیات، تیل اور گیس کی رائلٹی ہو یا کراچی کے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز، ہر جگہ کرپشن اور کمیشن کا بازار گرم رہا۔ آج سندھ کے ہزاروں سرکاری اسکول ویران پڑے ہیں، اسپتالوں میں دواؤں کا نام و نشان نہیں ہے، اور لاڑ (زیریں سندھ) سے لے کر کشمور تک پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کے باعث دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ایسی صورتحال میں، جب صوبے کا اقتدار بھی اپنا ہو، وزیر اعلیٰ، ملک کا صدر اور سینیٹ کی چیئرمینی بھی اسی پارٹی کے پاس ہو، تب بلاول بھٹو زرداری کا ایک اپوزیشن رہنما یا باغی کامریڈ کی طرح میدان میں آنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ سندھ کا باشعور انسان اب یہ پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ اگر سندھ کے وسائل اور زمینیں محفوظ نہیں ہیں، تو پھر اٹھارہ سالوں سے سندھ اسمبلی میں بیٹھی اکثریت کس کام کی؟ کیا صرف جذباتی تقریروں سے سندھ کے حقوق کا تحفظ ممکن ہے، جبکہ عملی طور پر سندھ کی تعلیم، صحت اور معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہو؟
السلام علیکم معزز اور مخلص لکھاریو!
کیا آپ کے پاس بھی کوئی ایسا بہترین ناول، نذرِ قلم افسانہ یا دل کو چھو لینے والی قسط ہے جسے آپ دنیا بھر کے اردو قارئین تک پہنچانا چاہتی ہیں؟
اب اپنی تحریر کو شائع کروانے کے لیے طویل اور پیچیدہ انتظار کے مراحل سے گزرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہماری ڈائجسٹ کا “Writer Desk” خاص طور پر آپ ہی کی سہولت کے لیے حاضر ہے، جہاں آپ انتہائی آسان طریقے سے اپنی تحریر ہمیں براہِ راست ای میل پر بھیج سکتی ہیں اور ہماری ٹیم اسے شاندار کور ڈیزائن اور معیاری فارمیٹنگ کے ساتھ ویب سائٹ پر شائع کرے گی۔
ہمارے رائٹر ڈیسک کی نمایاں خصوصیات:
- آپ کی ہر تحریر کو معیاری PDF فارمیٹنگ اور خوبصورت کور ڈیزائن کے ساتھ ہماری ویب سائٹ پر بالکل مفت شائع کیا جائے گا۔
- اس طرح آپ کی تخلیق کو لاکھوں قارئین تک پہنچنے کا بہترین اور باوقار موقع ملے گا۔
- آپ کی تحریر کی اشاعت سے متعلق تمام اہم اپ ڈیٹس اور رہنمائی آپ کو براہِ راست ہماری طرف سے مل جائے گی۔
اپنی تخلیق جمع کروانے کا طریقہ:
اپنی تحریر بمعہ مکمل نام اور تعارف ہماری آفیشل ای میل پر ارسال کریں:
اپنی تحریر کی اشاعت کا سفر آج ہی شروع کریں!