Abdur Rehman Urdu Story by Aisha Hussain – Hamari Digest
عبدالرحمٰن
شفق کی لالی افق پر اپنے رنگ بکھیرے کھڑی تھی۔ سورج غروب ہونے کو تھا اور اس کی نارنجی زردی کا عکس جھیل پر پڑنے سے پانی سرخی مائل دکھائی دے رہا تھا۔ پرندوں کے غول یکے بعد دیگرے آسمان سے گزرتے ہوئے اپنے گھونسلوں کی طرف لوٹ رہے تھے۔ کچھ پرندے اسی درخت پر بسیرا کیے ہوئے تھے جس کے نیچے عبدالرحمٰن کھڑا یہ دلکش نظارہ دیکھ رہا تھا۔
’’خدا کی قدرت بھی کتنی دلکش ہے!‘‘ عبدالرحمٰن نے مچھلیوں سے بھرا جال جھیل سے باہر نکالتے ہوئے سوچا۔ ہر رنگ کی اپنی ایک پہچان ہے۔ جس چیز کو رب نے جس رنگ میں ڈھالا ہے، وہ اسی میں خوب صورت لگتی ہے۔ درخت ہرا بھرا ہی اچھا لگتا ہے، لکڑی بھوری ہی اچھی معلوم ہوتی ہے، سورج زرد اور آسمان نیلا۔ غرض یہ کہ ہر چیز کو وہی رنگ عطا کیا گیا ہے جو اس پر جچتا ہے۔
مگر اچانک اس کے لاشعور میں ایک آواز گونجی:
عبدالرحمٰن چونک اٹھا۔ اس نے پہلے دائیں، پھر بائیں جانب دیکھا، مگر وہاں کوئی نہ تھا۔ وہ آسمان کی طرف رخ کرکے مسکرانے لگا۔ بے شک، زمین پر موجود ہر چیز فنا ہونے والی ہے اور صرف جلال و اکرام والے رب کی ذات باقی رہنے والی ہے۔
جب انسان قدرت کی نشانیوں پر غور و فکر کرتا ہے تو اسے اپنی منزل پہچاننے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ منزل تو وہی ہے جس کے آخری سرے پر رب کی رضا حاصل ہو جائے۔
جب سے عبدالرحمٰن نے ہوش سنبھالا تھا، وہ اپنے والد کے ساتھ جھیل کنارے مچھلیاں پکڑنے آتا تھا۔ پندرہ سال تک اس نے والد کے ساتھ یہ پیشہ اختیار کیے رکھا، پھر والد کو آرام کرنے کا مشورہ دے کر ساری ذمہ داری خود اٹھا لی۔
وہ غریب والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، مگر اس کا دل نورِ الٰہی سے منور تھا۔ قدرت کے حسین مناظر، بلند و بالا پہاڑ، بہتے جھرنے، رنگا رنگ پھول اور ڈوبتے سورج کے نظارے اسے مزید اپنے رب کے قریب کر دیتے تھے۔ وہ اکثر کہا کرتا تھا:
بظاہر وہ ایک غریب گھرانے کا فرد تھا، مگر حقیقت میں بہت امیر والدین کی اولاد تھا، کیونکہ اللہ کی محبت نے اسے اپنے والدین کا اس قدر فرمانبردار بنا دیا تھا کہ ان کی ہر بات اس کے لیے حکم کا درجہ رکھتی تھی۔ والدین کی سب سے بڑی پونجی بھی تو فرمانبردار اولاد ہی ہوتی ہے۔
سیانے کہتے ہیں: ’’ایک ہو، نیک ہو۔‘‘ یہ کہاوت عبدالرحمٰن پر بالکل صادق آتی تھی۔
اللہ جسے اپنے رنگ میں رنگ دے، پھر دنیا کی ساری لذتیں اس کے سامنے پھیکی معلوم ہوتی ہیں۔
عبدالرحمٰن نے مچھلیاں ٹوکری میں بھریں، جال دوبارہ جھیل میں ڈال دیا اور اپنے گھر کی جانب چل پڑا۔

پہلا پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی شینژو-24 مشن پر خلا روانہ | تاریخی سنگِ میل
Journey Beyond the Stars: Muhammad Zeeshan Ali’s Historic Space Mission | Hamari Digest ستاروں سے آگے کا سفر — پاکستان زندہ باد!…
فیصل آباد پریس کلب: شفافیت کی جانب ایک تاریخی قدم | ہماری ڈائجسٹ
سندھ کی سیاست، اقتدار اور وسائل کا سوال | اوشاق علی بلیدی — ہماری ڈائجسٹ
سیلاب کی تباہ کاریاں، انسانی المیے اور بچاؤ کی تدابیر | آیتِ نورؔ — ہماری ڈائجسٹ
پہلا پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی شینژو-24 مشن پر خلا روانہ | تاریخی سنگِ میل
Journey Beyond the Stars: Muhammad Zeeshan Ali’s Historic Space Mission | Hamari Digest ستاروں سے آگے کا سفر — پاکستان زندہ باد!…
خواب نگر: ڈاکٹر شاہد ایم شاہد | ہماری ڈائجسٹ
نوجوان مساجد سے دور کیوں؟ از قلم: طارق بلال لیل
اضافی فلش لائٹس ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ | طارق بلال لیل — ہماری ڈائجسٹ
زندگی کی خوب صورتی -اصلاحی اور نفسیاتی اردو کالم | ہماری ڈائجسٹ
رشتوں سے دور ہوتی نسل | سید ساجد علی شاہ – ہماری ڈائجسٹ
بچوں کی اخلاقی تربیت | ڈاکٹر شاہد ایم شاہد — ہماری ڈائجسٹ
آدابِ معاشرت — حضرت لقمانؑ کی نصیحتیں | صغیر جعفری – ہماری ڈائجسٹ
Adab e Muashrat by Sagheer Jafari – Hazrat Luqman Advice | Hamari Digest اصلاحی و قرآنی مضمون • ہماری ڈائجسٹ آدابِ معاشرت…

عبدالرحمٰن -اردو کہانی از قلم: عائشہ حسین | ہماری ڈائجسٹ
Abdur Rehman Urdu Story by Aisha Hussain – Hamari Digest کہانی • ہماری ڈائجسٹ عبدالرحمٰن صنف: کہانی | از قلم: عائشہ حسین…
آرٹیکل
Journey Beyond the Stars: Muhammad Zeeshan Ali’s Historic Space Mission | Hamari Digest ستاروں سے آگے کا سفر — پاکستان زندہ باد! | ہماری ڈائجسٹ تاریخی سنگِ میل • قومی فخر ستاروں سے آگے کا سفر — پاکستان زندہ باد!…























