Extra Flash Lights: A Major Cause of Traffic Accidents | Tariq Bilal Leghari — Hamari Digest
اضافی فلش لائٹس ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ
چھوٹی گاڑی ہو یا بڑی، موٹر سائیکل ہو یا ٹرک، ہر کسی نے اپنی گاڑی پر رنگ برنگی، تیز اور جلنے بجھنے والی لائٹس لگا رکھی ہیں۔ سامنے سے آنے والے کو کچھ نظر ہی نہیں آتا۔ ایک لمحے کے لیے آنکھیں بند ہو جاتی ہیں، سڑک غائب ہو جاتی ہے، اور اسی ایک لمحے میں حادثہ ہو جاتا ہے۔
کبھی آپ رات کو موٹر سائیکل پر سفر کریں تو آپ کو اندازہ ہوگا۔ سامنے سے ایک موٹر سائیکل آتی ہے، اس نے سفید رنگ کی اتنی تیز لائٹ لگائی ہوتی ہے کہ لگتا ہے سورج سامنے آ گیا ہے۔ آپ کو اپنی ہی سڑک نظر نہیں آتی۔ آپ بریک لگاتے ہیں، ہاتھ کانپنے لگتے ہیں، دل دھڑکنے لگتا ہے۔ اگر اس وقت سامنے کوئی گڑھا ہو، کوئی بچہ سڑک پار کر رہا ہو، کوئی دوسری گاڑی کھڑی ہو، تو آپ کیا کریں گے؟ آپ کو تو کچھ نظر ہی نہیں آ رہا۔
اور بڑی گاڑیوں کا تو حال ہی الگ ہے۔ ٹرکوں، بسوں اور ٹرالروں نے اپنی گاڑیوں کو شادی کے پنڈال بنا رکھا ہے۔ اوپر نیلی لائٹ، نیچے سرخ لائٹ، سامنے پیلی لائٹ، اور وہ بھی جلنے بجھنے والی۔ دور سے لگتا ہے کوئی میلہ آ رہا ہے، قریب آ کر پتہ چلتا ہے کہ یہ تو ایک ٹرک ہے۔ سامنے والا ڈرائیور اندھا ہو جاتا ہے۔ اسے سڑک کی سفید لائن نظر نہیں آتی، اسے موڑ نظر نہیں آتا، اسے سامنے آنے والا پیدل شخص نظر نہیں آتا۔
نتیجہ کیا نکلتا ہے؟ روز حادثے۔ روز ایمبولینس۔ روز کسی ماں کا بیٹا ہسپتال میں، کسی باپ کا سہارا قبرستان میں۔ ہم کہتے ہیں، حادثہ اللہ کی طرف سے تھا۔ نہیں، یہ اللہ کی طرف سے نہیں تھا، یہ ہماری اپنی لاپرواہی کی وجہ سے تھا۔ ہم نے خود اپنی گاڑی پر ایسی لائٹ لگائی جس نے دوسرے کو اندھا کر دیا۔
سوال یہ ہے کہ ہم یہ اضافی لائٹس کیوں لگاتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں، خوبصورتی کے لیے۔ کچھ کہتے ہیں، شوق کے لیے۔ کچھ کہتے ہیں، دوسروں سے الگ نظر آنے کے لیے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ خوبصورتی وہ ہوتی ہے جو دوسرے کو تکلیف نہ دے۔ شوق وہ ہوتا ہے جو دوسرے کی جان نہ لے۔ اگر آپ کے شوق کی وجہ سے کسی کی آنکھیں چندھیا جائیں، کسی کا بچہ مر جائے، کسی کی ماں بیوہ ہو جائے، تو یہ شوق نہیں ہے، یہ جرم ہے۔
یہ بات سمجھنی ہوگی کہ سڑک صرف آپ کی نہیں ہے۔ سڑک سب کی ہے۔ آپ کی گاڑی کی لائٹ آپ کے لیے ہے، دوسرے کو اندھا کرنے کے لیے نہیں۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اس پر سخت قانون ہے۔ وہاں گاڑی کی لائٹ کا ایک معیار ہوتا ہے۔ اس سے زیادہ تیز لائٹ لگانا جرم ہے۔ پولیس فوراً چالان کرتی ہے، گاڑی بند کر دیتی ہے۔ مگر ہمارے ہاں؟ ہمارے ہاں پولیس کے سامنے سے بھی ایسی گاڑیاں گزر جاتی ہیں اور کوئی نہیں روکتا۔
یہاں حکومت کو بھی سختی کرنی چاہیے۔ پہلی بات، غیر قانونی، تیز اور رنگ برنگی لائٹس پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ جو دکانیں یہ لائٹس بیچتی ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہو۔ جو مکینک یہ لائٹس لگاتا ہے، اس کو بھی جرمانہ ہو۔ دوسرا ٹریفک پولیس کو شام کے وقت خصوصی چیکنگ کرنی چاہیے۔ ہائی بیم پر چلنے والوں کا چالان ہو۔ جلنے بجھنے والی لائٹس والی گاڑی کو موقع پر ہی لائٹ اتارنے کا حکم ہو۔ تیسری بات، موٹر وے پولیس اور ٹریفک پولیس کو عوام میں آگاہی مہم چلانی چاہیے۔ لوگوں کو بتایا جائے کہ آپ کی ایک تیز لائٹ کسی کی زندگی چھین سکتی ہے۔
مگر صرف حکومت سے سب کچھ نہیں ہوگا۔ لوگوں کو بھی اپنا خیال خود کرنا ہوگا۔
اے موٹر سائیکل والے بھائی! تمہاری ایک تیز لائٹ تمہیں ہیرو نہیں بناتی، وہ تمہیں قاتل بنا سکتی ہے۔
اے ٹرک والے بھائی! تمہاری گاڑی پر لگی رنگ برنگی لائٹیں تمہاری گاڑی کو خوبصورت نہیں بناتیں، وہ سامنے والے کو موت کے منہ میں دھکیل دیتی ہیں۔
اے کار والے صاحب! آپ کی گاڑی میں پہلے ہی اچھی لائٹ لگی ہوئی ہے۔ اس میں اضافی تیز لائٹ لگانے کی کیا ضرورت ہے؟ کیا آپ کو اپنی جان سے زیادہ اپنی گاڑی کی چمک پیاری ہے؟
یاد رکھیں، سڑک پر آپ اکیلے نہیں ہیں۔ آپ کے سامنے بھی کوئی باپ اپنے بچوں کے لیے روٹی لے کر جا رہا ہے۔ آپ کے سامنے بھی کوئی ماں اپنے بیٹے کا انتظار کر رہی ہے۔ آپ کے سامنے بھی کوئی نوجوان اپنے مستقبل کا خواب دیکھ رہا ہے۔ آپ کی ایک لائٹ اس کا سارا خواب اندھیرے میں بدل سکتی ہے۔ سردی کی شاموں میں ویسے ہی دھند ہوتی ہے، نظر کم ہوتی ہے۔ اوپر سے یہ تیز لائٹس، یہ تو موت کو دعوت دینے والی بات ہے۔
آئیے، آج سے فیصلہ کریں۔ اپنی گاڑی سے غیر ضروری تیز لائٹس اتار دیں۔ ہائی بیم کا استعمال صرف خالی سڑک پر کریں۔ سامنے سے کوئی آ رہا ہو تو لائٹ ڈم کر دیں۔ یہ کوئی کمزوری نہیں ہے، یہی انسانیت ہے، یہی مسلمانی ہے، یہی ڈرائیونگ کا اصل اصول ہے۔
اگر ہم نے آج اس پر قابو نہ پایا، تو کل ہم خود بھی اسی اندھیرے کا شکار ہوں گے۔
السلام علیکم معزز اور مخلص لکھاریو!
کیا آپ کے پاس بھی کوئی ایسا بہترین ناول، نذرِ قلم افسانہ یا دل کو چھو لینے والی قسط ہے جسے آپ دنیا بھر کے اردو قارئین تک پہنچانا چاہتی ہیں؟
اب اپنی تحریر کو شائع کروانے کے لیے طویل اور پیچیدہ انتظار کے مراحل سے گزرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہماری ڈائجسٹ کا “Writer Desk” خاص طور پر آپ ہی کی سہولت کے لیے حاضر ہے، جہاں آپ انتہائی آسان طریقے سے اپنی تحریر ہمیں براہِ راست ای میل پر بھیج سکتی ہیں اور ہماری ٹیم اسے شاندار کور ڈیزائن اور معیاری فارمیٹنگ کے ساتھ ویب سائٹ پر شائع کرے گی۔
ہمارے رائٹر ڈیسک کی نمایاں خصوصیات:
- آپ کی ہر تحریر کو معیاری PDF فارمیٹنگ اور خوبصورت کور ڈیزائن کے ساتھ ہماری ویب سائٹ پر بالکل مفت شائع کیا جائے گا۔
- اس طرح آپ کی تخلیق کو لاکھوں قارئین تک پہنچنے کا بہترین اور باوقار موقع ملے گا۔
- آپ کی تحریر کی اشاعت سے متعلق تمام اہم اپ ڈیٹس اور رہنمائی آپ کو براہِ راست ہماری طرف سے مل جائے گی۔
اپنی تخلیق جمع کروانے کا طریقہ:
اپنی تحریر بمعہ مکمل نام اور تعارف ہماری آفیشل ای میل پر ارسال کریں:
اپنی تحریر کی اشاعت کا سفر آج ہی شروع کریں!
- Feels like
- 26°C
- Humidity
- 19%
- Wind
- 9 km/h
1
2
3
4
1
2
3
4
5
6
1
2
3
4
5
6
1
2
3
4
5
6
1
2
3
4
5
6





