0

Monthly Issue

ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل اگست 2026ء (آزادی اسپیشل)

ہمارا اگست کا شمارہ آزادی کے رنگوں میں رنگ کر آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ اس ماہ کی تھیم ”آزادی“ صرف ایک تاریخی واقعے یا ایک خاص دن کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک احساس، ایک فکر اور خود شناسی کا لامتناہی سفر ہے۔

اس شمارے میں ہم نے آزادئ فکر، قلم کی خودمختاری اور اپنے جذبات کو آزادی سے بیان کرنے کے خوبصورت انداز کو سمونے کی کوشش کی ہے۔ مختلف مصنفین اور شاعروں کی تحریروں کے ذریعے آپ کو حبِ وطنی کے جذبے کے ساتھ ساتھ زندگی، روح اور سوچ کی آزادی کا ایک نیا زاویہ ملے گا۔

تو آئیے! اس اگست، آزادی کے اس روح پرور اور فکر انگیز شمارے کو پڑھیں اور اپنے خیالات سے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔

مطالعے کے لیے تصویر پر کلک کریں



ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل جولائی 2026ء (محرم الحرام اسپیشل):

ادب کی ترویج اور نئے لکھاریوں کی فکری آبیاری کے عزم کے ساتھ  ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل کا جولائی 2026ء کا تازہ شمارہ پیشِ خدمت ہے۔ 

ڈائجسٹ کی دنیا میں پہلی بار! 🚀

تاریخ، فکر اور ادبی شاہکاروں کا حسین سنگم! اس خاص شمارے میں رحمان علی جوئیہ کا افسانہ ذلیل گدھ، بشریٰ ارشاد کا ناول پابندِ سلاسل، اور ڈاکٹر وحید عزیز کی کہانی نمکو شامل ہیں۔ ساتھ ہی ڈائجسٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ 20 زبردست افسانے اور اہرامِ مصر کے سحر انگیز راز!


جون کا شمارہ 2026 (فادرز ڈے اسپیشل)

ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل کا جون کا یہ خصوصی شمارہ دنیا کے سب سے خوبصورت رشتے یعنی “باپ“ کے نام کیا گیا ہے۔ اس شمارے میں آپ کو فادرز ڈے کے حوالے سے خصوصی تحریریں دلوں کو چھو لینے والے افسانے اور بہترین حسینی فکر پر مبنی اصلاحی مضامین پڑھنے کو ملیں گے جو آپ کے ادبی ذوق کی تسکین کریں گے۔


مئی کا شمارہ 2026 (افتتاحی شمارہ – مدرز ڈے اسپیشل)

یہ ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل کا سب سے پہلا اور افتتاحی شمارہ ہے جو مئی 2026 میں پیش کیا گیا تھا۔ اس شمارے کو “ماں“ کے عالمی دن (Mothers Day) کی مناسبت سے تیار کیا گیا تھا جس میں مائوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی خوبصورت غزلیں نظمیں اور زندگی کے مختلف رنگوں کو سمیٹتی ہوئی کہانیوں کا ایک بہترین گلدستہ شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں