زنجیرِ وفا قسط 2 اردو ناول از نشریٰ منصور

زنجیرِ وفا قسط 2 از نشریٰ منصور | اردو سسپنس ناول – ہماری ڈائجسٹ

Zanjeer-e-Wafa Urdu Novel by Nashra Mansoor | Hamari Digest – Episode 2

زنجیرِ وفا — دوسری قسط | نشری منصور | ہماری ڈائجسٹ
ہماری ڈائجسٹ اردو ناول | جذباتی و سسپنس قسط
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دوسری قسط

زنجیرِ وفا

رائٹر: نشری منصور
ناول زنجیرِ وفا کی کور تصویر — ہماری ڈائجسٹ
ناول زنجیرِ وفا — تحریر: نشری منصور | ہماری ڈائجسٹ

تو زنجیر سمجھا ۔۔۔

میں وفا سمجھا ۔۔۔

تو قید سمجھا ۔۔۔

میں دعا سمجھا ۔۔۔

اب بتا اس رسی کو کیا نام دوں ۔۔۔

جو گلے کا ہار بھی ہے ۔۔۔۔۔

اور پھانسی کا پھندا بھی ۔۔۔۔۔

She_Z ایک کریمینل تھی۔ اس نے لاہور میں کئی قتل کیے تھے۔ وہ پورے لاہور میں She_Z کے نام سے جانی جاتی تھی۔ اس کے اصل نام سے کوئی واقف نہیں تھا، نہ ہی اس کی فیملی سے۔ وہ کون تھی کوئی نہیں جانتا تھا، اور سب سے بڑھ کر اس کی کوئی کمزوری نہ تھی؛ اس کو کوئی اتنا عزیز ہی نہ تھا کہ اسے اغوا کر کے She_Z کو دھمکایا جاتا۔

وہ زنجیروں کا حساب رکھتی تھی؛ کسی کو زنجیر سے آزاد کرنا تو کسی کو اسی زنجیر میں باندھنا۔ وہ (Queen of Lahore) تھی، لیکن اسے کسی نے نہیں دیکھا تھا۔ اس آدمی کی لاش باہر ویران میدان پر چھوڑ کے وہ اپنے بندوں کو لے کر وہاں سے چلی گئی۔

رات کے دو بجے کے قریب ویران سڑک پر وہ بائیک فل سپیڈ میں چلا رہا تھا۔ بائیک کی لائٹس سڑک پر پڑ رہی تھیں، ورنہ آس پاس گھپ اندھیرا تھا؛ بس ویرانی ہی ویرانی تھی۔ کسی جانور تک کی آواز نہ تھی۔ اس کی ہیزل گرین آنکھیں اندھیرے میں سیاہ دکھائی دیتی تھیں۔

اس نے پینٹ کے ساتھ سفید شرٹ پہنی تھی، جس کے اوپر والے دو بٹن کھلے ہوئے تھے، جہاں سنہرا لاکٹ جھانک رہا تھا جو اس نے گردن میں پہن رکھا تھا۔ اس کے بال ہوا کے باعث پیچھے کو اڑ رہے تھے۔ وہ سپاٹ چہرے کے ساتھ بائیک چلا رہا تھا، لب بھینچ رکھے تھے۔

کچھ دیر میں دور کسی کونے میں روشنی دکھائی دینے لگی۔ وہ بائیک سے اترا، بائیک سائیڈ پر کھڑی کی اور خود نیچے میدان کی طرف چلا گیا۔ کافی دیر وہ چلتا رہا۔ آس پاس ذرا برابر روشنی نہ تھی، لیکن وہ کونا ضرور تھا—وہاں کچھ تھا۔ کیا تھا وہ نہیں جانتا تھا، لیکن وہ جس کے تعاقب میں تھا وہ انہیں علاقوں میں ہو سکتا تھا۔

آخر کار وہ اس روشنی تک پہنچ گیا۔ بہت دور پیدل چلنے کے باعث پیر درد کرنے لگے تھے۔ اس نے جوتے پیروں سے اتار کے ہاتھ میں پکڑ رکھے تھے۔ وہ کوئی کوٹھڑی نما کمرہ تھا جہاں بہت ساری روشنی پھیلی تھی۔ اس نے پسٹل نکالی اور بغیر سوچے سمجھے دروازے کو ٹھوکر ماری تو دروازہ کھلتا چلا گیا۔

جب دروازہ پورا کھل گیا تو اندر کا منظر اس کی توقع کے مطابق نہ تھا۔ اس کا دماغ ماؤف ہو گیا، اسے ٹھنڈے پسینے آنے لگے۔ اس نے یہ نہیں سوچا تھا، یہ کیا ہو گیا تھا! وہ جو اپنے دوست، اپنے سب سے عزیز دوست کے باپ کو بچانے آیا تھا، وہ ناکام ہو گیا۔ واللہ! وہ ناکام ہو گیا تھا۔ زاویار سکندر ناکام ہو گیا تھا؛ وہ اپنے عزیز دوست کے پاپا کو بچا نہیں سکا۔

اس نے پسٹل جیب میں رکھا اور دھیرے دھیرے قدم اٹھاتا لاش کے قریب آیا۔ لاش دیکھ کے لگتا تھا اسے کچھ ہی دیر پہلے پسٹل کی گولی سے مارا گیا ہو۔ وہ قریب بیٹھا اس آدمی کی سانس چیک کرنے لگا؛ کیا پتا وہ زندہ ہو، کیا پتا اسے غلط فہمی ہوئی ہو، لیکن نہیں، وہ آدمی مر چکا تھا۔

اس نے آس پاس نظر پھیری، لیکن کمرہ خالی تھا؛ کچھ بھی نہیں، کسی کے پیروں کے نشان تک نہیں۔ وہ کچھ سوچتے ہوئے اٹھا اور دروازے کی چوکھٹ دیکھی؛ وہاں خون سے DK لکھا گیا تھا۔ اس کی آنکھیں حیرت سے پھیلیں۔ کوئی کسی کو مارنے کے بعد اپنا نام تو نہیں لکھتا! کچھ تو غلط تھا جو وہ سمجھ نہیں پا رہا تھا۔

DK اس شہر کا سب سے بڑا کریمینل تھا، اور سب سے بڑھ کر وہ She_Z کی محبت میں مبتلا تھا۔ اس کی سب سے بڑی کمزوری She_Z ہے۔ اس کا اصل نام دانیال کنگ تھا، لیکن اس کی کریمینلز کی دنیا میں اسے DK کہا جاتا تھا؛ اکثر لوگ اسے اسی نام سے جانتے تھے۔

وہ بیڈ پر آلتی پالتی مارے بیٹھی تھی جب کسی سوچ کے تحت وہ بیڈ سے نیچے اتری، سائیڈ ٹیبل کا ریک کھولا اور کوئی چیز کھنگالنے لگی۔ دس سیکنڈ بعد وہ بیڈ پر بیٹھی تو اس کے ہاتھ میں سفید جلد والی کتاب تھی۔

اس نے کتاب کا پہلا صفحہ الٹایا تو ایک جامنی پھول اس کتاب میں پڑا تھا جو اب سوکھ چکا تھا۔ اس نے جامنی پھول اٹھایا، کتاب سائیڈ ٹیبل پر رکھ دی اور جامنی پھول کو ناک کے قریب لے جا کر اس کو سونگھنا چاہا۔ جیسے ہی جامنی پھول کی اداس اور مرجھائی ہوئی خوشبو نتھنوں سے ٹکرائی، ذہن کے پردوں پر ایک منظر چھانے لگا۔۔۔

وہ جامنی پلین لانگ فراک میں ملبوس باغیچے میں ٹہل رہی تھی۔ اس کا چہرہ آج کی بہ نسبت گورا اور دھلا دھلایا تھا۔ اس نے مسکرا کے آسمان کو دیکھا تو اس کے گالوں کے گرد گڑھے بنے جو اسے کسی حد تک خوبصورت بنا دیتے تھے۔ اس کی بھوری آنکھیں سارے باغیچے کا جائزہ لے رہی تھیں۔ آس پاس ہر قسم کے پھولوں کے پودے، ہر رنگ کے پھول۔

جب اسے جامنی پھولوں والا پودا نظر آیا تو وہ ہری بھری اور ملائم گھاس پر تیزی سے چلتی اس پھول کے قریب آئی۔ اس نے جلدی سے پھول توڑنے کی غرض سے ہاتھ آگے بڑھایا— “آہ!” اس کے منہ سے کراہ نکلی، اس نے ہاتھ واپس کھینچ لیا۔ کانٹا لگنے کی وجہ سے خون کا ایک قطرہ انگلی پر نمودار ہوا۔

اس نے جانے انجانے نگاہ اوپر اٹھائی؛ سامنے وہ کھڑا تھا، جسے دیکھ کر علیشبا کی سانسیں تھم جاتی ہیں، دل جیسے دھڑکنا بھول جاتا ہو، اور بھوری آنکھیں یک ٹک اسے دیکھتی رہتی ہیں۔ اس کے گلابی ہونٹ مسکراہٹ میں ڈھل جاتے۔ اسے اندازہ نہ ہوا کب اس کی انگلی سے خون کے قطرے ہری بھری گھاس پر گرنے لگے، لیکن اسے ہوش ہی کہاں تھا؛ اس کے سامنے اس کا سارا جہاں کھڑا تھا۔

کسے پروا تھی انگلی کی؟ وہ جیل نما گیٹ کے اس پار کھڑا تھا۔ یہ حویلی کا مین گیٹ تھا۔ وہ یک ٹک علیشبا کو دیکھے جا رہا تھا اور علیشبا اسے۔ سامنے دھند چھٹنے لگی اور منظر وہیں ٹوٹ گیا۔ اس نے پھول کتاب میں واپس رکھا اور خود کسی گہری سوچ کے تحت وہیں بیٹھی رہی۔

وہ سفید اور زرد کوٹ پینٹ میں ملبوس سپاٹ چہرے سے چلتی لفٹ میں داخل ہوئی تو اندر پہلے سے ہی ایک شخص موجود تھا۔ گرے سوٹ میں ملبوس، بالوں کو سر پر جمائے وہ بظاہر موبائل کی اسکرین پر جھکا کچھ دیکھ رہا تھا۔ آج عرشین کچھ پرانی دوستوں سے ملنے اور ان کے ساتھ شاپنگ کرنے آئی تھی۔ مانا کہ بزنس وومن اتنی فارغ نہیں ہوتی، لیکن کچھ پرانی دوستیں جن سے عرصے بعد ملاقات ہو، ٹائم نکالنا پڑتا ہے۔

اس نے بٹن دبایا تو لفٹ کے دروازے بند ہوئے اور لفٹ چل پڑی۔ اسے لاسٹ والے فلور پر جانا تھا جہاں اس کی دوستیں اس کا ویٹ کر رہی تھیں۔ اس نے ایک نگاہ اس آدمی کو دیکھا تو چونکی؛ وہ پہلے سے ہی اسے دیکھ رہا تھا۔ بظاہر تو وہ خاصا مصروف تھا، لیکن اب یہ فارغ اسے گھور رہا تھا۔ خیر، اس نے سر جھٹکا۔

ایک دم لفٹ رک گئی، الرٹ لائٹس آن ہو گئیں۔ لفٹ خراب ہو گئی تھی۔ “اف!” اس نے ماتھے کو چھوا۔

“ویسے دیکھنے میں تو بزنس وومن لگتی ہو، لیکن لفٹ خراب ہونے سے ایسے ڈر گئی جیسے کبھی گھر پہنچ ہی نہیں پاؤ گی۔” اس آدمی نے ایک سانس میں سب کچھ بول دیا۔ عرشین کی آنکھیں حیرت سے پھیلیں؛ اسے اس بات کی توقع بالکل نہ تھی۔

“او ہیلو مسٹر! آپ بھی دیکھنے سے تو بزنس مین لگتے ہیں، حرکتیں لوفرز والی ہی ہیں۔ کب سے گھورے جا رہے ہو!”
“لیکن میں نے تو کچھ نہیں کہا، اور ہاں، میں کوئی ڈر ور نہیں رہی، میری دوستیں اوپر میرا انتظار کر رہی ہیں۔” اس کا چہرہ لال بھبھوکا ہو رہا تھا۔ ایسے کیسے کوئی غیر آدمی جسے وہ زندگی میں پہلی بار دیکھ رہی ہے، اتنا کچھ اسے بول گیا تھا!

“سوری، لیکن میں آپ کو نہیں بلکہ آپ کے ان فضول خرچوں کو دیکھ رہا ہوں جو آپ نے ڈریسنگ میں ضائع کیے ہیں۔” وہ آدمی بنا کسی تاثر کے بولا۔

“آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ مجھے بتائیں میں پہنوں کیا، نہیں۔” وہ عجیب بے نیاز سا آدمی تھا۔

“ان شاء اللہ بہت جلد وہ حق بھی حاصل کر لوں گا۔” اب کی بار آدمی کے لب مسکراہٹ میں ڈھلے۔

“واٹ۔۔۔ دماغ ٹھیک ہے تمہارا؟ کچھ اندازہ ہے کیا بول رہے ہو؟” اس سے پہلے وہ کچھ اور بولتی، لفٹ تیزی سے چل پڑی اور وہ دوسری طرف منہ کر کے کھڑی ہو گئی۔

اور سلمان اکبر نے بے اختیار دل کے مقام پر ہاتھ رکھا۔ یہ محبت بھی کیا چیز ہے، کب کیسے ہو جاتی ہے پتا نہیں چلتا، اور انسان بس ایک شخص کا ہو کے رہ جاتا ہے۔ دنیا اس کے بغیر عجیب لگتی ہے، زندگی اس کے بغیر ادھوری اور نیندیں اس کے بغیر نہیں ہوتیں پوری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: نشری منصور | تمام جملہ حقوق بحق مصنفہ و ادارہ محفوظ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

”زنجیرِ وفا قسط 2 از نشریٰ منصور | اردو سسپنس ناول – ہماری ڈائجسٹ“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں