“پاکستان میں جنسی زیادتی کے مجرم کو پھانسی کیوں نہیں دی جاتی؟“
خصوصی تحریری مقابلہ کے نتائج: ٹاپ 5 تحاریر
لکھاریوں کی جانب سے بھرپور شرکت اور پذیرائی دیکھنے میں آئی۔ اس مقابلے کا بنیادی مقصد محض جذباتی نعرے بازی کے بجائے ایک انتہائی سنگین اور حساس معاشرتی مسئلے پر ٹھوس، مدلل اور سنجیدہ فکر کو سامنے لانا تھا۔
موضوع “پاکستان میں جنسی زیادتی کے مجرم کو پھانسی کیوں نہیں دی جاتی؟“ پر موصول ہونے والی تحاریر میں پولیس کی تفتیشی خامیوں، عدالتی نظام کے سقم اور قانونی اصلاحات کے حوالے سے بہترین نکتہ نظر پیش کیے گئے۔
ججنگ پینل نے الفاظ کے عمدہ چناؤ، فکر کی گہرائی اور پیش کردہ حل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تحاریر کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ مقابلے میں سرفہرست آنے والی ٹاپ 5 تحاریر کو ہماری آفیشل ویب سائٹ کی زینت بنایا جا رہا ہے۔
تمام شرکاء کی کاوشیں قابلِ تحسین تھیں، اور ہم پوزیشن حاصل کرنے والے لکھاریوں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
پہلی پوزیشن: محمد نعیم قادری
ایک معاشرہ اس وقت محفوظ نہیں ہوتا جب اس کے قوانین صرف سخت ہوں؛ وہ تب محفوظ ہوتا ہے جب قانون طاقتور اور کمزور دونوں کے لیے یکساں ہو اور جرم کے بعد سزا کا یقین موجود ہو۔ پاکستان میں جنسی زیادتی ایک سنگین جرم ہے اور بعض حالات میں قانون سزائے موت بھی مقرر کرتا ہے۔ پھر سوال یہ ہے کہ انصاف اس انجام تک پہنچنے میں کیوں کمزور پڑ جاتا ہے؟
اصل مسئلہ صرف عدالت کا نہیں، پورے نظام کا ہے۔ بااثر ملزم کا دباؤ، پولیس کی ناقص تفتیش، شواہد کے تحفظ میں غفلت، فرانزک سہولتوں کی کمی، گواہوں کو دھمکیاں اور متاثرہ خاندان پر سماجی دباؤ انصاف کی راہ میں دیوار بن جاتے ہیں۔ مقدمہ طویل ہو تو متاثرہ فرد کی امید کمزور اور معاشرے کا قانون پر اعتماد مجروح ہوتا ہے۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر مقدمے کا انجام پھانسی نہیں ہو سکتا؛ عدالت سزا قانون اور ثابت شدہ شواہد کی بنیاد پر دیتی ہے۔ اس لیے اصل سوال صرف سزا کی شدت نہیں، بلکہ جرم کے ثابت ہونے اور قانون کے مؤثر نفاذ کا ہے۔
ریاست کو نئی سزاؤں کے اعلانات سے زیادہ موجودہ قوانین پر مؤثر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ ہر ضلع میں تربیت یافتہ تفتیشی یونٹ اور جدید فرانزک سہولتیں ہوں، جنسی جرائم کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں مقررہ مدت میں فیصلے کریں، اور متاثرین و گواہوں کو ریاستی تحفظ فراہم کیا جائے۔ شواہد ضائع کرنے اور بااثر ملزمان کو بچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
پھانسی قانون کی کتاب میں لکھی سزا ہے؛ مگر انصاف کا حقیقی انجام صرف پھانسی نہیں، بلکہ مجرم کا قانون سے بچ نہ سکنا ہے۔
محفوظ معاشرہ وہ نہیں جہاں سزا سب سے سخت ہو؛ محفوظ معاشرہ وہ ہے جہاں جرم سے پہلے قانون کا خوف اور جرم کے بعد مظلوم کو انصاف کا یقین ہو۔
دوسری پوزیشن: سیدہ فاطمہ تنویر
![]() |
| جب تک تفتیش اور ثبوت کا نظام مضبوط نہیں ہوتا، سخت ترین سزا بھی کاغذوں تک محدود رہے گی۔ |
پاکستان میں جنسی زیادتی کے مجرمین کے لیے سخت سزائیں موجود ہونے کے باوجود سزا پر عمل درآمد کی شرح مایوس کن حد تک کم ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ہمارا بوسیدہ اور کمزور نظامِ تفتیش ہے، جہاں فرانزک شواہد کو جدید سائنسی طریقوں سے محفوظ کرنے کے بجائے روایتی اور ناقص تفتیش پر انحصار کیا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں عدالتوں میں مجرم کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش نہیں ہو پاتے۔ مزید برآں، گواہوں کے تحفظ کا کوئی فعال نظام نہ ہونے کی وجہ سے گواہ دباؤ یا خوف کے تحت اپنے بیانات سے مکر جاتے ہیں۔
تیسری پوزیشن: پیکانول پرسن
چوتھی پوزیشن: عظمیٰ شیخ
پانچویں پوزیشن: صائمہ ہمایوں
پاکستان میں جنسی زیادتی ایک نہایت سنگین اور قابلِ مذمت جرم ہے۔ اس جرم سے صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورا خاندان ذہنی اور معاشرتی طور پر متاثر ہوتا ہے۔ عوام میں اکثر یہ سوال اٹھتا ہے کہ ایسے مجرموں کو پھانسی کیوں نہیں دی جاتی؟
سرٹیفیکیٹس اور مبارک باد: تمام ونرز کو ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل کی جانب سے ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹس آف میرٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ آئندہ بھی ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل اس طرح کے فکری و ادبی مقابلوں کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ نئے اور سنجیدہ قلم کاروں کو اپنی سوچ پیش کرنے کا پلیٹ فارم میسر آ سکے۔
ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل
💔 کہیں محبت ہے… کہیں جدائی…
😢 کہیں غربت کی تلخ حقیقت…
😲 کہیں سسپنس ایسا کہ آخری سطر تک تجسس برقرار رہے…
🌸 اور کہیں ایسے جذبات، جو دیر تک دل میں اتر جائیں۔
جولائی شمارہ ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل کا پہلا خصوصی شمارہ ہے، جس میں 20 منتخب اور منفرد اردو افسانے شامل کیے گئے ہیں۔ محبت، سماجی مسائل، سسپنس، جذبات اور زندگی کی تلخ و شیریں حقیقتوں پر مبنی یہ افسانے آپ کو شروع سے آخر تک اپنے سحر میں باندھے رکھیں گے۔
اگر آپ معیاری اردو افسانے پڑھنے کے شوقین ہیں تو جولائی شمارہ ابھی پڑھیں۔👇👇
![]() |
#ہماری_ڈائجسٹ_ڈیجیٹل #جولائی_شمارہ #اردو_افسانے #اردو_ادب #ماہانہ_ڈائجسٹ #ShortStories #UrduStories #UrduLiterature

%20(3).jpg)



