تحریر: صغیر جعفری
ایک بادشاہ کی تین بیٹیاں تھیں۔ اس نے تینوں بیٹیوں سے سوال کیا کہ: “میں آپ کو کیسا لگتا ہوں؟“
بڑی بیٹی نے کہا کہ عورت کی فطری کمزوری سونے کے زیورات ہیں، مگر آپ مجھے سونے کے زیورات سے بھی زیادہ اچھے لگتے ہیں۔
منجھلی بیٹی نے کہا: “آپ مجھے دنیا کی ہر نعمت سے زیادہ اچھے لگتے ہیں۔“
چھوٹی بیٹی نے کہا کہ: “آپ مجھے نمک کی طرح لگتے ہیں۔“
بادشاہ اس جواب پر آگ بگولا ہو گیا، دوسری دونوں بیٹیوں کو انعام و اکرام سے نوازا مگر چھوٹی بیٹی سے ناراض ہو کر اس سے بات چیت ختم کر دی۔
کچھ دنوں کے بعد بادشاہ کی سالگرہ کے موقعے پر گھر میں چھوٹی بیٹی کے زیرِ انتظام مختلف قسم کے کھانے پکائے گئے، مگر سب ہی میٹھے پکوان تھے، کوئی بھی ڈش نمکین نہیں تھی۔
بادشاہ نے کھانے کے دوران بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “یہ کیا بدذوقی ہے کہ ایک کھانا بھی نمکین نہیں! نمک کے بغیر سب کھانے بے کار اور بدمزہ ہیں، مجھے سخت کوفت ہوئی ہے۔“
:تو آگے بڑھ کر چھوٹی بیٹی نے کہا: “ابا حضور! میں نے اسی لیے آپ کو نمک کی طرح کا کہا تھا؛“ اور حسبِ حال یہ رباعی پڑھی
نمکین دال ہو یا کہ مصالحے دار
اگر نمک نہ ہو تو پھر ہر چیز ہے فانی
پکوان کی دنیا کا وہ راجہ ہے الہی
جس کے بغیر پھیکی ہے ہر مہمانی
بادشاہ نے خوش ہو کر بیٹی کو گلے لگا کر معاف کر دیا۔
اسی بادشاہ کی طرح ہمیں بھی نمک کی اہمیت کا علم نہیں۔
ذرا اس تاریخی حقیقت کو سمجھیں کہ آج کے دور میں اگر آپ کی محنت کا معاوضہ یا تنخواہ کوئی مروجہ کرنسی نوٹ کی جگہ نمک دے، تو آپ اسے مذاق سمجھیں گے، مگر حقیقت یہ ہے کہ زمانہ قدیم میں نمک سکہ رائج الوقت تھا۔
تاریخ کے اوراق پلٹیں تو معلوم ہوتا ہے کہ نمک کبھی محض ایک مصالحہ نہیں بلکہ “سفید سونے“ کی طرح قیمتی تھا، یہاں تک کہ قدیم روم میں سپاہیوں کو ان کی خدمات کے عوض نمک کی صورت میں معاوضہ دیا جاتا تھا۔
“اس دور میں ریفریجریشن یا فریج کی سہولت موجود نہ تھی، اس لیے گوشت اور دیگر خوراک کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے نمک ناگزیر تھا، جس کی وجہ سے یہ تجارت اور معیشت کا ایک بنیادی ستون بن گیا۔
انگریزی کا مشہور لفظ ‘Salary’ (تنخواہ) دراصل لاطینی لفظ ‘Salarium’ سے نکلا ہے، جو ‘Sal’ یعنی نمک سے کشید کیا گیا ہے؛ یہ اس رقم یا الاؤنس کو ظاہر کرتا تھا جو رومی فوجیوں کو نمک خریدنے کے لیے دیا جاتا تھا۔
نمک کی اسی اہمیت کی وجہ سے انگریزی میں آج بھی ایک مشہور کہاوت ‘Worth one’s salt’ استعمال کی جاتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ کوئی شخص اپنی ذمہ داری یا تنخواہ کا حقدار ہے۔”
یہ حقیقت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ انسانی تہذیب میں کرنسی کے تصورات وقت کے ساتھ کتنے تبدیل ہوئے ہیں، جہاں آج کا کاغذ کا نوٹ کبھی نمک کی چند ڈلیوں کے برابر اہمیت رکھتا تھا، اور سکہ رائج الوقت نمک ہی تھا۔
ہم نمک کو اہمیت اس لیے نہیں دیتے کہ اتنی اعلیٰ کوالٹی کا گلابی ہمالین کھیوڑہ کا نمک ٹکے ٹوکری کے حساب سے ہمیں بکثرت ملتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں Pink Salt Himalayan Khewra Pakistan کی موجودہ قیمت چالیس امریکی ڈالر فی کلو ہے، جو کہ دس ہزار پاکستانی روپے فی کلو بنتی ہے۔
ہماری زندگی میں نمک کے استعمال کی کیا اہمیت ہے؟
آئیے تجزیہ کرتے ہیں: نمک (سوڈیم کلورائیڈ) ہماری جسمانی صحت، خوراک اور روزمرہ زندگی کے لیے ایک نہایت اہم اور ضروری عنصر ہے۔
نمک کی اہمیت اور جسمانی فوائد
جسمانی افعال کا توازن: نمک جسم میں سیال کے مناسب توازن اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
عصبی اور عضلاتی نظام: یہ اعصاب کے پیغام رسانی کے نظام اور پٹھوں کے سکڑنے اور پھیلنے کے عمل کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
ہاضمہ بہتر بنانا: نمک (بالخصوص کالا نمک) جگر میں صفرا کی پیداوار اور چھوٹی آنت میں غذائی اجزاء کے جذب ہونے کے عمل کو بہتر کرتا ہے۔
کھانوں کے علاوہ نمک کن اشیاء کو محفوظ کرنے اور بنانے میں مدد دیتا ہے؟
تفصیل درج ہے :
نمک صرف ذائقے کے لیے نہیں بلکہ مختلف چیزوں کو محفوظ کرنے (Preservation) اور گھریلو اشیاء کی تیاری یا صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے:
خوراک اور گوشت کا تحفظ (Food Preservation): نمک بیکٹیریا، خمیر (Yeast) اور دیگر جراثیم کی افزائش کو روکتا ہے۔
گوشت، مچھلی اور مختلف اقسام کے اچار کو خراب ہونے سے بچانے اور طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے نمک کا کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔
سبزیوں اور پھلوں کی تیاری: یہ سبزیوں کی کڑواہٹ کو کم کرنے اور سلاد وغیرہ کو کرکرا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
پھلوں کو کاٹنے کے بعد سیاہ (آکسیڈائز) ہونے سے بچانے کے لیے ہلکے نمکین پانی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
صفائی اور گھریلو اشیاء کی تیاری: استری کی صفائی: کپڑا جلنے کی صورت میں استری کی سطح پر لگنے والے داغ نمک کی مدد سے صاف کیے جاتے ہیں۔
برتنوں اور سنک کی چمک: نمک اور لیموں کا آمیزہ تانبے اور اسٹیل کے برتنوں یا سنک کی چکنائی اور زنگ کو دور کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
چمڑے کی کھالوں کی صفائی کے لیے نمک بہترین ڈیٹرجینٹ ہے۔
بالوں اور جلد کی دیکھ بھال: گھریلو ٹوٹکوں میں کالا یا سمندری نمک جلد کی صفائی (Scrubbing)، خشکی کم کرنے اور بالوں کی مضبوطی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
نمک کے مزید استعمالات کیا ہیں ؟
کیا نمک صرف کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے کام آتا ہے؟
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نمک ہمارے تمام فعال خلیوں بشمول نیورون (Neurons)، دماغ، ریڑھ کی ہڈی، پٹھوں، جلد اور ہڈیوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔
کیا ہم واقعی جانتے ہیں کہ نمک ہمارے جسم میں کیا کام کرتا ہے؟ کبھی آپ نے غور کیا کہ نمک ہمارے کس کس طرح کام آتا ہے؟
روزانہ کی بنیاد پر کتنا نمک استعمال کرنا صحت کے لیے محفوظ ہے؟
کالے نمک کے فوائد ہاضمے میں مدد: کالا نمک جگر میں صفرا کی پیداوار کو روکتا ہے
روزانہ نمک کی مقدار: آپ کو کتنا سوڈیم لینا چاہئے؟ –ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق لینا چاہئے
نمک، یا سوڈیم کلورائیڈ، ایک ضروری معدنیات ہے جو مختلف جسمانی افعال کے لیے ضروری ہے۔
تاہم، آپ جو سوڈیم کلورائیڈ کھاتے ہیں اس کی مقدار آپ کی صحت کو نمایاں طور پر متاثر کرتی ہے۔نمک کو کھانوں میں اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا ضروری ہے
نمک استعمال کرنے کے کئی طریقے ہیں جو آپ کی زندگی کو آسان بناتے ہیں
نمک کا استعمال ہماری زندگی میں ایک اہم حصہ ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ کھانے میں استعمال کے علاوہ نمک کے بہت سے فوائد اور خصوصیات سامنے آتی گئیں۔
نمک محض کھانے میں ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کے دیگر بے شمار استعمالات بھی ہیں۔ جو میں نے تفصیل کے ساتھ آپ کی خدمت میں پیش کر دئیے ہیں
(Black Salt)کالےنمک کے فوائد:
ہاضمے کو بہتر بنانے اور پیٹ پھولنے سے نجات دلانے کے لیے اکسیر مانا جاتا ہے; روایتی طور پر آیوروید میں دوشوں کو متوازن کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے…
جس سے کھانے کا ذائقہ مزید لذیذ اور مزیدار ہو جاتا ہے۔
نمک بیکٹیریا کو ختم کرنے،اور خمیری خوراک کو نرم اور تازہ کی ضرورت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، نمک ان اجزاء کے قدرتی ذائقوں کو بڑھاتا ہے، جس سے کھانے کا ذائقہ مزید لذیذ اور مزیدار ہو جاتا ہے غرضیکہ
نمک ہر دور میں انسان کی ضرورت ہوتی ہے
کسی بھی عہد میں کم اس کی نہ اہمیت ہوتی ہے



















