Zanjeer-e-Wafa Urdu Novel by Nashra Mansoor | Hamari Digest – Episode 3
زنجیرِ وفا
عشق پر زور نہیں ۔۔۔۔
ہے یہ وہ آتش ہے ۔۔
غالب ۔۔
کے لگائے نہ لگے ۔۔۔۔
اور بجھائے نہ بجھے۔۔۔۔
محبت میں نہیں ۔۔۔۔
فرق جینے۔۔۔
اور مرنے کا ۔۔۔۔
اسے کو دیکھ کر —–
جیتے ہیں۔۔۔۔۔
جس کافر پر دم نکلے ۔۔۔۔۔
اس وقت زاویار کی انگلیاں کی بورڈ پر چل رہی تھیں۔ اس نے بالوں کو جیل سے پیچھے کی طرف جمائے رکھا تھا۔ ماتھے پر بل پڑ رہے تھے اور وہ مسلسل لب کاٹ رہا تھا۔
اس کے دائیں طرف شیشے کی دیوار تھی جہاں سے پورے لاہور کی روشن بتیاں دکھائی دیتی تھیں۔ ایک دیوار میٹ بلیک تھی جہاں صرف ایک پینٹنگ لگی تھی۔ باقی دیواریں گرے کلر کی تھیں۔ شیشم کی بڑی سی ٹیبل جہاں اس وقت سب کچھ بکھرا ہوا تھا؛ فائلیں، پینز۔ سامنے دو لیدر چیئرز پڑی تھیں کلائنٹس کے لیے۔
شیشے کے دروازے پر دستک ہوئی تو اس نے دیکھا باہر اشعر (اس کا کلاس فیلو فرینڈ) کھڑا تھا۔
“Come in-“ اس نے لیپ ٹاپ بند کر کے سائیڈ پر رکھا اور فائلوں کو ترتیب سے رکھنے لگا۔
“السلام علیکم۔” اشعر نے سامنے والی کرسی کھینچی اور اس پر بیٹھ گیا۔
“وعلیکم السلام۔” اس نے اشعر کی طرف نہیں دیکھا، بس فائلوں کو ترتیب دیتا رہا۔
اسے خاموش پا کر اشعر کھنکھارا۔ “زاویار، تو پھر تم نے کیا سوچا اُس بارے میں؟”
“کس بارے میں؟” اس نے فائلیں ایک طرف رکھیں اور اس کی طرف متوجہ ہوا۔
“ڈی کے سے ملنے جاؤ گے؟” اشعر نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا۔
زاویار نے ہاتھ باہم پھنسائے اور ٹیبل پر قدرے آگے کو جھکا۔ “دیکھو اشعر، اگر میں اس سے ملنے نہیں گیا تو اس کا مطلب یہی ہوگا کہ ڈی کے جیسے آدمی بھلے عام شہریوں کو مارتے رہیں، لیکن ان کے خلاف آواز اٹھانے والا کوئی نہیں۔ ایسے تو وہ خود کو اور بہادر سمجھے گا۔”
“اور تم فکر مت کرو، وہ مجھے کچھ نہیں کر سکتا۔ میں بھی انتظام کر کے جاؤں گا۔”
اشعر نے قدرے فکرمندی سے اسے دیکھا۔ “وہ سب ٹھیک ہے زاویار، لیکن میں بھی تمہارے ساتھ چلوں۔ میں یوں تمہیں اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔”
“ٹھیک ہے۔ اگر یہ تمہاری خواہش ہے تو میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا۔ لیکن! تم ڈی کے کے سامنے نہیں آؤ گے۔”
“اوکے۔ چلیں زاویار، سلمان ویٹ کر رہا ہوگا۔ ہم کافی لیٹ ہیں۔” اشعر نے اپنی ٹائی درست کی اور اٹھ گیا۔
“Sure۔” زاویار نے ٹیبل پر پڑا موبائل جیب میں ڈالا اور دروازے کی طرف چل دیا۔
گول ٹیبل کے گرد چیئرز پر وہ تینوں بیٹھی تھیں۔ تبھی عرشین عمیر نے ایک کرسی کھینچی اور اس پر بیٹھ گئی۔
“آ گئیں تم؟ مجھے تو لگا اب میڈم ہمیں دل کے کسی خانے میں ہی نہیں رکھتیں۔”
اس کے سامنے بیٹھی زمل گرے لمبی اسکرٹ میں ملبوس تھی۔ اس کے میک اپ زدہ چہرے پر غصہ واضح تھا۔
“یار تمہیں کیا پتا، ایک بزنس وومن کی مصروفیات کیا ہوتی ہیں؟” عرشین قدرے خفگی سے بولی۔
“اچھا چھوڑو۔ تم دونوں کیا لڑنے بیٹھ گئی ہو؟ تھوڑا سا تو ٹائم وہ نکال کے آتی ہے، وہ بھی فضول کی بحث میں ضائع کر دو۔” فروا سمجھداری سے مخاطب ہوئی۔
“ہاں فروا بالکل ٹھیک کہہ رہی ہے۔” پروین نے فروا کی بات پر کمنٹ پاس کیا۔
تبھی ویٹر ڈرنکس لے آیا اور ٹیبل پر رکھنے لگا۔ یہ ریسٹورنٹ کافی بڑا تھا۔ ہر جگہ ایسی ہی گول ٹیبلز کے گرد لوگ بیٹھے کھانا کھانے اور باتوں میں مصروف نظر آتے تھے۔ ہر طرف کھانے کی خوشبو پھیلی تھی۔ ریسٹورنٹ میں لائٹس کافی زیادہ تھیں۔ ہر طرف روشنی تھی۔
“اچھا عرشین، بتاؤ آج کل کیا چل رہا ہے زندگی میں؟”
“کچھ خاص نہیں۔ بس گھر سے آفس، آفس سے گھر…”
“ارے ارے پروین، اس سے کیوں پوچھ رہی ہو حال چال؟ مجھ سے پوچھو، زمل علی سے۔ جس کی زندگی میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے۔”
زمل کافی شرارتی لڑکی تھی۔ اپنی عمر کے حساب سے اسے اپنی زندگی میں اب سیریس ہو جانا چاہیے تھا، لیکن وہ نہیں تھی۔ خیر…
“مثلاً کیا چل رہا ہوتا ہے؟” فروا نے مسکراہٹ دباتے ہوئے پوچھا۔
“مثلاً… کچھ دن پہلے سلمان اکبر، میرا کزن…” اس نے سامنے پڑا ڈرنک کا گلاس اٹھایا اور ایک گھونٹ بھرا۔ “…میرا منگیتر نکلا…”
“ایک منٹ۔” فروا ہاتھ اوپر کر کے بولی۔ “ذرا پھر سے بتانا… میں سمجھی نہیں۔”
“اچھا بتاتی ہوں۔ سب سے پہلے سلمان میرا چچا زاد کزن ہے۔ چاچو اکبر کا بیٹا۔ نہیں بلکہ اکلوتا بیٹا۔” اس کی آنکھیں چمک اٹھیں۔
“ہاں، اور اکلوتی بیٹی بھی ہے” فروا نے دانت نکالتے ہوئے یاد دہانی کرائی۔
“تم تو چپ کرو یار۔ کچھ دن پہلے امی اور ابو بات کر رہے تھے اس بارے میں، جو کہ میں نے سن لی۔ کہ بچپن میں انہوں نے جو میری اور سلمان کی بات کی تھی، اب چاچو سے بات کر کے اسے آگے بڑھایا جائے۔”
زمل کو دیکھ کر کوئی بھی بتا سکتا تھا کہ وہ کتنی خوش تھی۔
“مبارک ہو شرارتی لڑکی…” عرشین اپنی کرسی سے اٹھی اور زمل کو گلے لگا لیا۔
“میری طرف سے بھی مبارک ہو تمہیں۔” پروین نے بھی اسے گلے لگایا۔
بس فروا تھی جو اس بات کو ہضم نہیں کر پا رہی تھی۔
“فروا… فروا؟” پروین نے اسے جھنجھوڑا۔
“ک… کیا؟”
“اسے مبارکباد تو دو منگنی کی۔”
“ہہ… ہاں۔ مبارک ہو تمہیں، بہت بہت۔”
“تھینک یو فروا۔ تم تھوڑا لیٹ ہو گئیں، لیکن کوئی بات نہیں۔” اس نے مسکراہٹ دبائی۔
“چلو اس بات پر ایک سیلفی ہو جائے۔” پروین نے موبائل کا کیمرہ آن کیا۔ زمل کرسی پر بیٹھی مسکرا رہی تھی۔ عرشین اور فروا سائیڈ پر کھڑی مسکرا رہی تھیں۔ پروین زمل کے دوسری طرف کھڑی سیلفی بنانے لگی۔
اسی ریسٹورنٹ کے سیم فلور پر، وہ تینوں گول ٹیبل کے گرد بیٹھے سرگوشیاں کر رہے تھے۔ زاویار انہیں اپنا پلان بتا رہا تھا۔
وہ تینوں بچپن سے فرینڈز تھے۔ ہمیشہ ہر دکھ سکھ میں ساتھ رہتے تھے۔
وہ تینوں ایک دوسرے سے سرگوشیاں کر رہے تھے جب ٹیبل پر رکھا اشعر کا فون تھرتھرایا۔
اشعر نے جلدی سے کال اٹینڈ کی اور موبائل کان سے لگایا۔
“ہیلو!
کون سے ہسپتال؟
میں ابھی آتا ہوں۔ تم ان کا خیال رکھنا۔”
اس نے موبائل رکھا تو اس کے چہرے پر پریشانی واضح تھی۔
“کیا ہوا اشعر؟ سب ٹھیک ہے؟” زاویار نے پریشانی سے پوچھا۔
“ہاں بس… امی کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ اس لیے ہسپتال جانا پڑے گا۔”
“اچھا، اگر تو کہے تو میں چلوں ساتھ؟” اس بار سلمان مخاطب ہوا۔
“نہیں بس، میں دیکھ لوں گا۔”
“پکی بات؟”
“ہاں، پکی بات۔” اور وہ باہر کی طرف چلا گیا۔
اور وہ دونوں وہیں بیٹھے باتیں کرنے لگے ……
“سلمان تو مان کیوں نہیں لیتا کہ تجھے اور کسی سے نہیں تو کم سے کم دوستوں سے محبت ہے۔” زاویار بولا۔
“اور یہ سارا جھوٹ تم سے کس نے بولا؟” سلمان ناک چڑھاتے ہوئے بولا۔
“دنیا جھوٹوں سے بھری پڑی ہے، لیکن یہ جھوٹ نہیں ہے کہ سلمان کو اپنے دوستوں سے محبت ہے۔”
“یار فضول کی بکواس بند کر ۔۔۔” سلمان قدرے خفگی سے بولا۔
“اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو تم نے اشعر کو ساتھ چلنے کا کیوں کہا؟”
“وہ تو میں انسانیت کے ناتے بولا تھا جو تھوڑی بہت ہے مجھ میں بھی۔۔۔۔۔”
“چلو مان لیتے ہیں۔” زاویار نے کندھے اچکائے۔
آسمان کا رنگ جامنی پڑ رہا تھا۔ سورج ڈوب رہا تھا اور ہر طرف مغرب کی اذانیں گونج رہی تھیں۔
ایسے میں علیشبا جائے نماز پر بیٹھی نماز ادا کر رہی تھی۔
اس نے سجدہ کیا… اور پھر دوسرا۔ اس کے بعد درود شریف پڑھ کے سلام پھیرا۔
اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے:
“اے میرے مالک! میں تیرا شکر کیسے ادا کروں؟ تونے مجھے اتنی نعمتوں سے نوازا…
اے اللہ! تونے سب کو بہت نوازا۔ ہم تیرا یہ احسان کیسے چُکائیں؟
اے اللہ! پھر بھی ہم انسان گناہ کر بیٹھتے ہیں…
اے اللہ! مجھے اس گناہ کی بھی معافی دینا جو میں جانے انجانے میں کر بیٹھی…”
اس نے چہرے پر ہاتھ پھیرے اور اٹھ گئی۔ اس نے سائیڈ ٹیبل پر پڑا جگ اٹھایا اور پانی گلاس میں انڈیلنے لگی۔ اس نے پانی پی کر گلاس واپس رکھا تو اس کی نظر ایک انگوٹھی پر پڑی۔ وہ انگوٹھی ڈائمنڈ کی تھی۔ اس کے اوپر سنہرا ہیرا لگا تھا جو چمک رہا تھا۔ اس نے انگوٹھی اٹھائی تو یکدم کچھ یاد آیا…
“اوف… یہ ماضی بھی نہ… گزر جاتا ہے لیکن پیچھا نہیں چھوڑتا۔”
وہ اکبر حویلی کے باغیچے میں مہرون رنگ کے گدے والی کرسی پر بیٹھی تھی۔ سامنے شیشم کی لکڑی کی گول میز پڑی تھی۔ میز کے اوپر موتیا کا گلدستہ رکھا تھا جس کی مہک فضا کو کافی حد تک خوبصورت بنا رہی تھی۔
اور میٹ رنگ کی چھتری تھی جس کے باعث دھوپ کی کرنیں اس تک نہیں پہنچ رہی تھیں۔
اس کے ہاتھ میں سرخ جلد والی کتاب تھی۔ وہ کتاب میں منہ دیے بیٹھی اسے پڑھنے میں مگن تھی۔
اسے احساس تک نہ ہوا کہ نہ جانے کب وہ اس کے سامنے والی کرسی پر آ بیٹھا اور کتنی دیر اسے یونہی تکتا رہا۔
علیشبا نے سامنے دیکھا تو آس پاس دیکھنا بھول گئی۔ اس کی آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں اور لب بے اختیار مسکراہٹ میں ڈھل گئے۔
“آپ کب آئے؟” علیشبا نے خوشگوار حیرت سے پوچھا۔
“میں بس ابھی… تھوڑی دیر پہلے۔” وہ مسکرا کے مخاطب ہوا۔
“ا… اچھا… لیکن سلمان تو گھر پر نہیں ہے۔ اس نے آپ کو بتایا نہیں؟” علیشبا کتاب میز پر رکھتے ہوئے بولی۔
“نہیں… کیونکہ مجھے اس سے نہیں، آپ سے ملنا تھا۔” وہ مسکرا کے بولا۔
“م… مجھ سے؟ خیریت؟” علیشبا کو ذرا حیرت ہوئی۔
“کیونکہ…” وہ ذرا ٹھہرا اور مہرون گدے والی کرسی سے اٹھا اور علیشبا کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا۔ اور جیب سے ایک چمکدار انگوٹھی نکال کر اس کی طرف بڑھائی۔
“علیشبا اکبر… زاویار سکندر سے محبت کر بیٹھا ہے…”
I LOVE YOU ALISHBA AKBAR.
علیشبا کا دل زور سے دھڑکا تھا۔ اس کے لیے سانس لینا جیسے مشکل ہو رہا تھا۔ کیا تھا وہ آدمی… جو اکبر حویلی میں کھڑا ہو کے اکبر کی بیٹی کو پروپوز کر رہا تھا؟ آخر کون تھا وہ؟
“علیشبا…” زاویار نے نرمی سے پکارا…
اس نے چند سیکنڈ زاویار کو دیکھا اور پھر… کپکپاتے ہاتھ آگے بڑھائے۔ اس نے علیشبا کے ہاتھ کو ہاتھ لگائے بغیر اسے انگوٹھی پہنا دی۔
اور اٹھ کر واپس اسی کرسی پر بیٹھ گیا۔
“علیشبا بی بی…” ملازمہ کی آواز اسے حال میں واپس لے آئی، جہاں وہ انگوٹھی ہاتھ میں پکڑے گم سم سی کھڑی تھی۔
“ک… کیا ہوا رضیہ؟”
“بی بی جی، اکبر صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں اور سلمان صاحب گھر پر نہیں ہیں…” ملازمہ ایک ہی سانس میں سب بیان کر گئی…
“کیا ہوا بابا کو؟ سلمان کو فون کرو۔ اسے گھر بلاؤ۔” علیشبا اکبر صاحب کے کمرے کی طرف بھاگی۔
ان کے کمرے کا دروازہ کھلا تھا اور سامنے اکبر صاحب بے ہوشی کی حالت میں بیڈ پر لیٹے تھے۔
“ب… بابا!” علیشبا دوڑتی ہوئی ان کے قریب آئی۔
“بابا آپ کو کچھ نہیں ہوگا۔ آپ ٹھیک ہو جائیں گے۔ ابو پلیز آنکھیں کھولیں ابو!” وہ اکبر صاحب کے پاس بیٹھی پتا نہیں اپنے ابا کو حوصلہ دے رہی تھی یا خود کو۔
“کیا ہوا ابا کو؟” سلمان کمرے میں داخل ہوا تو اس کے چہرے پر پریشانی تھی اور ماتھے پر ٹھنڈے پسینے آ رہے تھے۔
“پ… پتا نہیں۔ مجھے ملازمہ نے بتایا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے۔” علیشبا کی آنکھوں کے کنارے بھیگ گئے تھے۔
“جلدی اٹھو۔ چادر لو اور چلو میرے ساتھ۔ میں ایمبولینس کو بلا رہا ہوں۔ ہمیں ہسپتال جانا ہے…” سلمان نے فون کان سے لگا لیا۔
تو وہ بغیر کچھ کہے وہاں سے چلی۔ اپنے کمرے میں آ کر چادر نکال کے خود کے گرد لپیٹی اور باہر کی طرف بھاگی۔ ایمبولینس سڑک پر سائرن بجاتی تیزی سے آگے بڑھ رہی تھی اور وہ دونوں کار میں بیٹھے ایمبولینس کے پیچھے پیچھے آ رہے تھے…
اہم خبریں
Zanjeer-e-Wafa Urdu Novel by Nashra Mansoor | Hamari Digest – Episode 3 زنجیرِ وفا — تیسری قسط | نشری منصور | ہماری ڈائجسٹ ہماری ڈائجسٹ اردو ناول | جذباتی و سسپنس قسط بسم اللہ الرحمن الرحیم تیسری قسط زنجیرِ وفا…
اس تحریر پر آپ کی کیا رائے ہے؟
کیا آپ مصنف کے خیالات سے متفق ہیں؟
نیچے دیے گئے بٹن کے ذریعے یا براہِ راست ای میل پر اپنی قیمتی رائے ضرور ارسال کریں—آپ کے منتخب تبصرے ہمارے اگلے ماہانہ شمارے کا حصہ بن سکتے ہیں!
ای میل پر رائے بھیجیں
السلام علیکم معزز اور مخلص لکھاریو!
کیا آپ کے پاس بھی کوئی ایسا بہترین ناول، نذرِ قلم افسانہ یا دل کو چھو لینے والی قسط ہے جسے آپ دنیا بھر کے اردو قارئین تک پہنچانا چاہتی ہیں؟
اب اپنی تحریر کو شائع کروانے کے لیے طویل اور پیچیدہ انتظار کے مراحل سے گزرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہماری ڈائجسٹ کا “Writer Desk” خاص طور پر آپ ہی کی سہولت کے لیے حاضر ہے، جہاں آپ انتہائی آسان طریقے سے اپنی تحریر ہمیں براہِ راست ای میل پر بھیج سکتی ہیں اور ہماری ٹیم اسے شاندار کور ڈیزائن اور معیاری فارمیٹنگ کے ساتھ ویب سائٹ پر شائع کرے گی۔
ہمارے رائٹر ڈیسک کی نمایاں خصوصیات:
- آپ کی ہر تحریر کو معیاری PDF فارمیٹنگ اور خوبصورت کور ڈیزائن کے ساتھ ہماری ویب سائٹ پر بالکل مفت شائع کیا جائے گا۔
- اس طرح آپ کی تخلیق کو لاکھوں قارئین تک پہنچنے کا بہترین اور باوقار موقع ملے گا۔
- آپ کی تحریر کی اشاعت سے متعلق تمام اہم اپ ڈیٹس اور رہنمائی آپ کو براہِ راست ہماری طرف سے مل جائے گی۔
اپنی تخلیق جمع کروانے کا طریقہ:
اپنی تحریر بمعہ مکمل نام اور تعارف ہماری آفیشل ای میل پر ارسال کریں:
اپنی تحریر کی اشاعت کا سفر آج ہی شروع کریں!



















