پرانی کتابوں، روشنی اور تاریخی طومار کے ذریعے تاریخ کو پرکھنے اور سچ تلاش کرنے کا منظر

حصہ دوم: کیا تاریخ جاننے کے لیے صرف کتابیں پڑھنا کافی ہے؟

Part 2: Is Reading Books Enough to Know History? Truth & Bias – Hamari Digest

حصہ دوم: کیا تاریخ جاننے کے لیے صرف کتابیں پڑھنا کافی ہے؟ | از قلم عائشہ تحریم
حصہ دوم

کیا تاریخ جاننے کے لیے صرف کتابیں پڑھنا کافی ہے؟

کیا کتابوں میں لکھی ہر بات سچ ہوتی ہے؟

از قلم: عائشہ تحریم

پہلی بات یہ کہ تاریخ کی کتابوں میں لکھی ہر کہانی سچ نہیں ہوتی۔ خیر اگر ہم عملی طور پر بات کریں تو ضروری نہیں کہ کتابوں میں جن بادشاہوں کے قصے ایک بہادر شہنشاہ اور رحم دل حکمران کے طور پر سنائے گئے ہیں، وہ حقیقت میں ویسے ہی تھے۔ اگر آپ نے ادب کی تاریخ کو پڑھا ہے تو آپ جانتے ہوں گے کہ کتنے ہی شاعر اور مصنف ایسے تھے جو صرف درباروں کے لیے لکھتے تھے؛ بلکہ پہلے لکھا ہی صرف درباروں کے لیے جاتا تھا۔ راجا لوگوں کو مقرر کرتا تھا جو اس کی تعریفوں کے پل باندھتے تھے تاکہ راجا کو خوش کیا جا سکے۔ پھر جن کا کام راجا کو زیادہ پسند آتا، انہیں انعام و تحائف سے نوازا جاتا۔ بلکہ کچھ تو یہ بھی سننے میں آتا ہے کہ جس کا کام پسند نہ آتا یا اگر کوئی راجا کے خلاف لکھنے کی غلطی کر بیٹھتا، تو راجا اس کی گردن تک اڑانے سے پرہیز نہ کرتا۔ خیر اگر آپ لکھتے ہیں تو اس طرح کے راجا سے آپ کا سامنا یقیناً آج کے دور میں بھی ہوا ہو گا۔

اگر آپ اپنی ہی مثال لیں تو کیا آپ چاہیں گے کہ کوئی آپ پر تنقید کرے اور پھر اسے چھاپ دے اور وہ کئی صدیوں تک پڑھی جائے؟ ہرگز نہیں۔

کسی بھی کہانی پر اس لیے آنکھیں بند کر کے یقین نہیں کر لینا چاہیے کہ وہ کتاب میں لکھی ہوئی ہے۔ آپ اسے پرکھیں اور پھر خود فیصلہ کریں کہ جھوٹ کیا ہے اور سچ کیا۔

خیر میں یہ نہیں کہتی کہ کتابوں میں لکھی ہر کہانی جھوٹی ہے، یقیناً سچی بھی ہوں گی۔ میں بس اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ کسی بھی کہانی پر اس لیے آنکھیں بند کر کے یقین نہیں کر لینا چاہیے کہ وہ کتاب میں لکھی ہوئی ہے۔ آپ اسے پرکھیں اور پھر خود فیصلہ کریں کہ جھوٹ کیا ہے اور سچ کیا۔ ہاں میں جانتی ہوں یہ اتنا آسان نہیں ہے مگر اس کے کچھ طریقے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ جنگِ آزادی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، آپ پاکستان اور انڈیا کی تقسیم کے بارے میں پڑھنا چاہتے ہیں، تو آپ کسی ایک کتاب پر یقین نہ کریں۔ آپ مختلف مصنفین کی لکھی گئی کتابوں کو پڑھیں۔ اس طرح آپ حقیقت کا بہتر اندازہ لگا سکتے ہیں۔ میں جانتی ہوں یہ مشکل کام ہے مگر غلط معلومات اکٹھی کرنے اور اس پر یقین کر لینے سے بہتر ہے۔

جب کبھی دو قوموں کے درمیان جنگ ہوتی ہے، تو اس کے بارے میں لکھنے والے لوگ مختلف ہوتے ہیں اور ہر کوئی الگ کہانی سناتا ہے۔ ہر کوئی اپنی قوم کو مظلوم اور دوسری کو ظالم ٹھہراتا ہے۔ اگر آپ پاکستان اور انڈیا کی بات کریں تو مسلمان جنگِ آزادی میں ہونے والی زیادتیوں اور خون خرابے کی وجہ ہندوؤں اور انگریزوں کو ٹھہراتے ہیں اور اپنا قصور ماننے سے پرہیز کرتے ہیں؛ اسی طرح ہندو مسلمانوں کو قصوروار ٹھہراتے ہیں۔ اگر ان سے دوسری قوم میں ہونے والی زیادتیوں کی وجہ پوچھی جائے تو وہ اسے ایک دفاعی حکمتِ عملی قرار دیں گے۔ آپ اس بنا پر ایک مسلمان لکھاری کی بات پر یقین نہیں کر سکتے کہ آپ مسلمان ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ آپ دونوں طرف کی رائے سنیں۔ ہاں ان دونوں قوموں کے علاوہ بھی کچھ اور لکھاری ہیں جنہوں نے جنگِ آزادی پر لکھا، جیسا کہ باپسی سِدھوا (Bapsi Sidhwa) نے اپنے ناول “آئس کینڈی مین” (Ice Candy Man) میں لکھا۔ آپ ان سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ باپسی سِدھوا ایک پارسی تھیں، تو وہ نہ تو ہندو تھیں اور نہ مسلمان۔

قارئین کی آواز

اس تحریر پر آپ کی کیا رائے ہے؟

کیا آپ مصنف کے خیالات سے متفق ہیں؟

نیچے دیے گئے بٹن کے ذریعے یا براہِ راست ای میل پر اپنی قیمتی رائے ضرور ارسال کریں—آپ کے منتخب تبصرے ہمارے اگلے ماہانہ شمارے کا حصہ بن سکتے ہیں!

منتخب رائے اگلے ماہانہ شمارے میں شائع کی جائے گی

ای میل پر رائے بھیجیں
اپنے کاروبار، ادارے یا کتاب کی تشہیر کروائیں!
اشتہارات و تشہیر

اپنے کاروبار، ادارے یا کتاب کی تشہیر کروائیں!

اگر آپ اپنی مصنوعات، تعلیمی ادارے یا نئی کتاب کا اشتہار ہماری ویب سائٹ اور ماہانہ ڈیجیٹل شمارے میں لگوانا چاہتے ہیں، تو تفصیلات اور پیکجز جاننے کے لیے ابھی رابطہ کریں۔

ابھی WhatsApp پر میسج کریں
ہماری ڈائجسٹ – رائٹر ڈیسک

السلام علیکم معزز اور مخلص لکھاریو!

کیا آپ کے پاس بھی کوئی ایسا بہترین ناول، نذرِ قلم افسانہ یا دل کو چھو لینے والی قسط ہے جسے آپ دنیا بھر کے اردو قارئین تک پہنچانا چاہتی ہیں؟

اب اپنی تحریر کو شائع کروانے کے لیے طویل اور پیچیدہ انتظار کے مراحل سے گزرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہماری ڈائجسٹ کا “Writer Desk” خاص طور پر آپ ہی کی سہولت کے لیے حاضر ہے، جہاں آپ انتہائی آسان طریقے سے اپنی تحریر ہمیں براہِ راست ای میل پر بھیج سکتی ہیں اور ہماری ٹیم اسے شاندار کور ڈیزائن اور معیاری فارمیٹنگ کے ساتھ ویب سائٹ پر شائع کرے گی۔

ہمارے رائٹر ڈیسک کی نمایاں خصوصیات:

  • آپ کی ہر تحریر کو معیاری PDF فارمیٹنگ اور خوبصورت کور ڈیزائن کے ساتھ ہماری ویب سائٹ پر بالکل مفت شائع کیا جائے گا۔
  • اس طرح آپ کی تخلیق کو لاکھوں قارئین تک پہنچنے کا بہترین اور باوقار موقع ملے گا۔
  • آپ کی تحریر کی اشاعت سے متعلق تمام اہم اپ ڈیٹس اور رہنمائی آپ کو براہِ راست ہماری طرف سے مل جائے گی۔

اپنی تخلیق جمع کروانے کا طریقہ:
اپنی تحریر بمعہ مکمل نام اور تعارف ہماری آفیشل ای میل پر ارسال کریں:

اپنی تحریر کی اشاعت کا سفر آج ہی شروع کریں!