میرے استاد
آپ نہایت شفیق اور نہایت ہی نفیس شخصیت کے مالک ہیں، بہت کشادہ دل انسان ہیں۔ آپ سادگی پسند، ہنس مکھ اور خوش اخلاقی و مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ جو بھی آپ سے ایک دفعہ ملاقات کرتا ہے وہ آپ کا ہی ہو کر رہ جاتا ہے، اور میں نے بڑوں سے اصل سادات کی کچھ نشانیاں سن رکھی تھیں، الحمدللہ جب شاہ صاحب سے ملاقات ہوئی تو وہ سب نشانیاں آپ میں نظر آئیں۔ آپ کی جو سب سے بڑی خوبی میری سمجھ میں آئی وہ یہ ہے کہ تکبر آپ کو چھو کر بھی نہیں گزرا۔ آپ بالکل سادہ طبیعت اور خوش مزاج انسان ہیں، کسی کے بارے میں برا نہیں سوچتے ہیں، کسی کی غیبت نہیں کرتے ہیں۔
اگر آپ کے سامنے کوئی کسی کی غیبت کرے تو آپ ایسی حکمتِ عملی سے گفتگو کا رخ موڑ دیتے ہیں کہ غیبت کرنے والا خود بخود ہی سمجھ جاتا ہے، اور دل کے ایسے صاف انسان ہیں کہ اگر آپ کے ساتھ کوئی زیادتی بھی کرتا ہے تو آپ اس کو معاف کر دیتے ہیں۔ اور آپ میں ایسی کئی صفات پائی جاتی ہیں جو قدرت صرف بندۂ مومن کو عطا کرتی ہے، اور شاعری کی دنیا میں بھی اللہ پاک نے آپ کو وہ مقام دے رکھا ہے کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔
آپ تبصرہ نگار اور کالم نگار بھی ہیں، اور نعت گوئی میں تو آپ کو اللہ پاک نے وہ اعلیٰ مقام عطا کیا ہے کہ کئی شعراء آپ سے اصلاح لیتے ہیں۔ آپ کی شاعری سلاست و فصاحت کی منہ بولتی تصویر ہے، یہ سب آپ کے وجدان اور عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بدولت ہے۔ آپ شاعری میں بہت زیادہ تلمیحات کا استعمال کرتے ہیں جو آپ کی شاعری کا وصف ہے۔
جیسا کہ سورج کا پلٹ آنا، چاند کے ٹکڑے ہونا، شجر کا چل کر سرکار کے قدموں میں آنا اور پتھروں کا آپ کے ہاتھوں پر بولنا وغیرہ ایسی تلمیحات ہیں کہ آپ کے اشعار پڑھ کر پورے پورے واقعات یاد آ جاتے ہیں۔ آپ کی مکمل شاعری میں سلاست اور بلاغت نظر آتی ہے اور ایسے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں کہ قارئین کو پڑھنے میں بالکل بھی دشواری نہیں ہوتی۔ مجھے آپ کے نعتیہ کلام کا مجموعہ “مدحِ شاہِ زمن” پڑھنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے، اور اس کے علاوہ ہر روز ہی فیس بک پر بھی آپ کے کلام پڑھنے کو ملتے ہیں اور مختلف اخبارات میں بھی آپ کے کلام شائع ہوتے ہیں جنہیں پڑھ کر دل کو عجب سا کیف محسوس ہوتا ہے، اور ملک کے نامور نعت خواں بھی آپ کے کلام ترنم میں پڑھتے ہیں جنہیں سن کر روح تازہ ہو جاتی ہے۔ ویسے تو آپ کی ساری شاعری ہی میرے قریب انتخاب ہے مگر قارئین کے ذوق کی نذر شاہ صاحب کی کتاب “مدحِ شاہِ زمن” سے چند اشعار کرتا ہوں:
نظر اپنی مری جانب اٹھائیں گے کسی دن وہ
عمل ہو کیسا بھی اس کا قبول ہوتا نہیں
یہ دیوانے غمِ فرقت سے گھبرایا نہیں کرتے
مری نظریں بھی دیکھیں گی وہ جوبن آپ کا ارفع
لگا کر پر مدینے تک اڑا دینا حقیقت میں
میں بیٹھا ہوں جس پر سفینہ ہے اُن کا
سنا دے نعت مجھ کو اے مرے حبدار بسم اللہ
السلام علیکم معزز اور مخلص لکھاریو!
کیا آپ کے پاس بھی کوئی ایسا بہترین ناول، نذرِ قلم افسانہ یا دل کو چھو لینے والی قسط ہے جسے آپ دنیا بھر کے اردو قارئین تک پہنچانا چاہتی ہیں؟
اب اپنی تحریر کو شائع کروانے کے لیے طویل اور پیچیدہ انتظار کے مراحل سے گزرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہماری ڈائجسٹ کا “Writer Desk” خاص طور پر آپ ہی کی سہولت کے لیے حاضر ہے، جہاں آپ انتہائی آسان طریقے سے اپنی تحریر ہمیں براہِ راست ای میل پر بھیج سکتی ہیں اور ہماری ٹیم اسے شاندار کور ڈیزائن اور معیاری فارمیٹنگ کے ساتھ ویب سائٹ پر شائع کرے گی۔
ہمارے رائٹر ڈیسک کی نمایاں خصوصیات:
- آپ کی ہر تحریر کو معیاری PDF فارمیٹنگ اور خوبصورت کور ڈیزائن کے ساتھ ہماری ویب سائٹ پر بالکل مفت شائع کیا جائے گا۔
- اس طرح آپ کی تخلیق کو لاکھوں قارئین تک پہنچنے کا بہترین اور باوقار موقع ملے گا۔
- آپ کی تحریر کی اشاعت سے متعلق تمام اہم اپ ڈیٹس اور رہنمائی آپ کو براہِ راست ہماری طرف سے مل جائے گی۔
اپنی تخلیق جمع کروانے کا طریقہ:
اپنی تحریر بمعہ مکمل نام اور تعارف ہماری آفیشل ای میل پر ارسال کریں:
اپنی تحریر کی اشاعت کا سفر آج ہی شروع کریں!












