تحریر۔صغیرجعفری
جنازے میں صرف پچاس ساٹھ لوگ تھے، سلام پھیرا گیا، مولوی صاحب نے دعا کرائی اور لوگوں نے تعزیت کے لیے لواحقین کی تلاش میں دائیں بائیں دیکھنا شروع کر دیا،
مرحوم کا ایک ہی بیٹا تھا، وہ لندن میں تھا، وہ وقت پر پاکستان نہ پہنچ سکا چنانچہ وہاں کوئی ایسا شخص نہیں تھا جسے پرسا دیا جا سکتا، جس سے اظہار افسوس کیا جا سکتا
لوگوں نے چند لمحے انتظار کیا اور پھر گرمی کی وجہ سے ایک ایک کر کے جانے لگے،
تدفین کا وقت آیا تو قبرستان میں فقط چند لوگ تھے، مستنصر حسین تارڑ، یہ مرحوم کے عزیز ترین دوست تھے۔
یہ وہاں موجود تھے، دوسرا شخص مرحوم کا پبلشر تھا، یہ پچھلی دو دہائیوں سے ان کی کتابیں چھاپ رہا تھا لہٰذا یہ بھی وہاں رک گیا اور باقی پانچ لوگوں کے ساتھ ان کے
گھریلو ملازم تھے، یہ زندگی میں صاحب کے ساتھ رہے اور آخری وقت تک صاحب کا ساتھ دینا چاہتے تھے،
میت اٹھائی گئی، قبر میں رکھی گئی، مٹی ڈالی گئی، تازہ مٹی میں درخت کی سبز شاخیں بھی ٹھونک دی گئیں،
گورکن نے قبر پر چھڑکاؤ کیا اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھا دیے، تدفین میں مصروف لوگوں نے بھی ہاتھ جھاڑے اور دعا میں شامل ہو گئے اور یوں ملک کے سب سے بڑے ادیب، بڑے ناول نگار کا سفر حیات اختتام پذیر ہو گیا،
ایک کہانی تھی جو4 جولائی 2015ء کو ڈی ایچ اے لاہور کے قبرستان میں دفن ہو گئی۔
یہ کون تھا؟ یہ ” عبداللہ حسین ” تھے، اردو زبان وادب کے درخشندہ آفتاب
وہ عبداللہ حسین جن کے بارے میں ہم کہہ سکتے ہیں، پاکستان نے 68 سالوں میں بین الاقوامی سطح کا صرف ایک ناول نگار پیدا کیا اور وہ ناول نگار عبداللہ حسین تھے،
عبداللہ حسین 14 اگست 1931ء میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے، اصل نام محمد خان تھا، سولہ سال کی عمر میں ہندوستان کی تقسیم دیکھی،
قیام پاکستان کے دوران انسان کا ایسا بھیانک چہرہ سامنے آیا کہ مذہب، انسانیت اور اخلاقیات تینوں سے اعتبار اٹھ گیا اور وہ مذہب اور انسانیت دونوں کے باغی ہو گئے۔
تقسیم کے واقعات نے عبداللہ حسین کے ذہن پر خوفناک اثرات چھوڑے، وہ 1952ء میں داؤدخیل کی میپل لیف سیمنٹ فیکٹری میں بطور انجینئر کام کرتے تھے،
انھوں نے وہاں قلم اٹھایا اور ’’اداس نسلوں‘‘ کے نام سے اردو زبان کا ماسٹر پیس تخلیق کر دیا،
یہ ناول محض ایک ناول نہیں تھا، یہ ان نسلوں کا نوحہ تھا جنھوں نے تقسیم ہند کے دوران پرورش پائی اور یہ کندھوں پر اداسی کی صلیب اٹھا کر زندگی گزارنے پر مجبور ہوئیں،
یہ ناول ایک تہلکہ تھا، یہ تہلکہ پاکستان میں بھی چھپا اور سرحد پار ہندوستان میں بھی۔
’’اداس نسلیں‘‘ آج تک اردو کا شاندار ترین ناول ہے، یہ ناول عبداللہ حسین نے 32 سال کی عمر میں لکھا، صدر پاکستان ایوب خان نے انھیں 34 سا کی عمر میں ادب کا سب سے بڑا اعزاز ’’آدم جی ایوارڈ‘‘ دیا
یہ برطانیہ شفٹ ہو گئے، یہ 40 سال برطانیہ رہے، برطانیہ میں قیام کے دوران مزید دو ناول لکھے، دو ناولٹ بھی تخلیق کیے اوردرجنوں افسانے بھی لکھے، عبداللہ حسین نے ایک ناول انگریزی زبان میں بھی لکھا،
یہ سارے افسانے، یہ سارے ناولٹ اور یہ سارے ناول ماسٹر پیس ہیں۔
یہ خون کے سرطان میں مبتلا تھے، بیماری سے لڑتے رہے یہاں تک کہ 4 جولائی 2015ء کو 84 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال فرما گئے،
تخلیقی کام کرنے والے کے ساتھ ان کی بیگمات کے ساتھ تعلقات عموما” کشیدہ ہی رہتے ہیں یہی حال عبداللہ حسین کا تھا، ان کی بیگم ان کی وفات پر لاہور نہ آئیں وہ برطانیہ میں ہی رہ گئیں،
بیٹا لندن میں رہتا تھا، وہ جنازے پر نہ پہنچ سکا، میرے پرانے رفیق نوائے وقت کے ساتھی عطاء الحق قاسمی نے احباب کو اطلاع دی،
یوں پچاس ساٹھ لوگ ملک کے سب سے بڑے ادیب کی آخری رسومات میں شریک ہو گئے، یہ المیہ عبداللہ حسین کی موت کے المیے سے بھی بڑا المیہ تھا۔
ہم لوگ اس المیے سے دو سبق سیکھ سکتے ہیں، ایک سبق ہم عام لوگوں کے لیے ہے اور دوسرا ریاست کے لیے۔
خیر ریاست کا ذکر تو رہنے دیجئے کیوں کہ ریاست تو صرف ایسے انسانوں کی مدد ان کی زندگی میں کرتی ہے جو ان کے وفادار ہوتے ہیں۔
ان کی موت کے بعد ریاست کی مدد بھی بند ہو جاتی ہے
ہم لوگ بہت بدقسمت ہیں، ہم کام، شہرت اور دولت کی دھن میں خاندان کو ہمیشہ پیچھے چھوڑ دیتے ہیں، ہم کیریئر بناتے رہتے ہیں،
شہرت سمیٹتے رہتے ہیں اور اس دوڑ کی دھوپ ہمارے خاندان کی موم کو پگھلاتی رہتی ہے یہاں تک کہ جب زندگی کی شام ہوتی ہے تو ہمارے طاقوں میں پگھلی ہوئی موم کی چند یادوں کے سوا کچھ نہیں ہوتا،
میں بے شمار ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو اپنے بچوں کے بچپن کو اس لیے انجوائے نہ کر سکے کہ یہ بچوں کے اعلیٰ مستقبل کے لیے سرمایہ جمع کر رہے تھے۔
بچے بڑے ہوئے تو انھوں نے اپنی پوری جمع پونجی لگا کر بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے باہر بھجوا دیا،
بچے جہاں گئے وہ وہاں سے واپس نہ آئے اور یوں ان کے جنازے چند دوستوں اور ملازمین ہی نے پڑھے اور ملازمین ہی نے انھیں دفن کیا،
میں ایسے لوگوں کو بھی جانتا ہوں جو پوری زندگی شہرت جمع کرتے کرتے مر گئے اور ان کے جنازے میں ان کا کوئی عزیز، رشتے دار اور دوست تھا
اور نہ ہی وہ لوگ جو زندگی میں ان کے ہاتھ چومتے تھے اور اپنی ہتھیلیوں پر ان کے آٹو گراف لیتے تھے۔ وہ جنازہ میں شرکت کے لئے بھی نہ آئے
میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے جو امن، انصاف، خوش حالی اور مطمئن زندگی کے لیے خاندان کو ملک سے باہر لے گئے، آخر میں خود واپس آ گئے،
خاندان وہیں رہ گیا اور جب انتقال ہوا تو بچوں کو چھٹی ملی اور نہ ہی فلائیٹ
میں ایسے لوگوں سے بھی واقف ہوں جو زندگی میں غرور کا غ ہوتے تھے، جنھوں نے زندگی اقتدار کا الف اور شہرت کی ش بن کر گزاری
لیکن جب یہ فوت ہوئے تو دس دس سال تک کوئی ان کی قبر پر فاتحہ کے لیے نہ آیا، کسی نے ان کے سرہانے دیا تک نہ جلایا
چنانچہ پہلا سبق یہ ہے، آپ اپنی اولاد، اپنے خاندن کو کبھی تعلیم، روزگار، کام، شہرت، اقتدار اور سیکیورٹی کے نام پر اپنے آپ سے اتنا دور نہ کریں کہ یہ آپ کے جنازے میں شریک نہ ہو سکیں
اور آپ کی قبریں دس دس سال تک ان کے قدموں کو ترستی رہیں۔،آپ کو اپنے فکری زوال اور مغربی دنیا کے ذہنی عروج کی وجوہات معلوم ہو جائیں گی.
اس مادی ، نفسانفسی قحط الرجال و قحط النساء کے دور میں ہمیں رجل الرشید بننا ہیں تو عاجزی و انکساری کے ساتھ
اپنے انتہائی مشفق و مددگار اللہ تعالٰی سے اس دنیا میں عافیت اور عاقبت میں بخشش کے لئے صدق دل سے دست بدعا رہتے ہوئے
اپنی اولاد کی تربیت اس انداز سے کیجئے کہ وہ آخری وقت میں آپ کے لئے بہترین خدمت گار بن کر آپ کا نام روشن رکھ سکیں
پہلا پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی شینژو-24 مشن پر خلا روانہ | تاریخی سنگِ میل
Journey Beyond the Stars: Muhammad Zeeshan Ali’s Historic Space Mission | Hamari Digest ستاروں سے آگے کا سفر — پاکستان زندہ باد! | ہماری ڈائجسٹ تاریخی سنگِ میل • قومی فخر ستاروں سے آگے…
زمین سے خلا تک پاکستان کا پرچم: ونگ کمانڈر ذیشان علی کا تاریخی خلائی سفر | ہماری ڈائجسٹ
Pakistan in Space: Wg Cdr Zeeshan Ali’s Historic Journey | Hamari Digest زمین سے خلا تک پاکستان کا پرچم – ہماری ڈائجسٹ خصوصی مضمون • سائنس و خلائی تحقیق زمین سے خلا تک پاکستان…
فیصل آباد پریس کلب: شفافیت کی جانب ایک تاریخی قدم | ہماری ڈائجسٹ
Faisalabad Press Club Biometric System – Shahid Naseem Chaudhry – Hamari Digest کالم: ٹارگٹ • ہماری ڈائجسٹ محمد شاہد نسیم چوہدری فیصل آباد پریس کلب: شفافیت کی جانب ایک تاریخی قدم، بائیومیٹرک نظام سے…
آدابِ معاشرت — حضرت لقمانؑ کی نصیحتیں | صغیر جعفری – ہماری ڈائجسٹ
Adab e Muashrat by Sagheer Jafari – Hazrat Luqman Advice | Hamari Digest اصلاحی و قرآنی مضمون • ہماری ڈائجسٹ آدابِ معاشرت تحریر: صغیر جعفری آج کے اس ترقی یافتہ مگر پُر فتن دور…
خواب نگر: ڈاکٹر شاہد ایم شاہد | ہماری ڈائجسٹ
Khuwab Nagar by Dr Shahid M Shahid – Hamari Digest فکر و خیال • ہماری ڈائجسٹ خواب نگر۔۔۔۔؟ تحریر: ڈاکٹر شاہد ایم شاہد (واہ کینٹ) سردیوں کا موسم تھا۔ رات کے پہر لمبی اور…
خوشبوئے سیدِ عالم ﷺ کتاب پی ڈی ایف از فائزہ بنتِ معراج دین | ہماری ڈائجسٹ
Khushboo e Syed e Alam Book PDF by Faiza Bint e Meraj Din | Hamari Digest ڈیجیٹل ای-لائبریری • ہماری ڈائجسٹ خوشبوئے سیدِ عالم ﷺ تصنیف و تالیف: فائزہ بنتِ معراج دین | صنف:…
آبِ حیات ناول از عمیرہ احمد — آن لائن پڑھیں اور پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں | ہماری ڈائجسٹ
Aab e Hayat Novel by Umera Ahmad – Read Online and Download PDF | Hamari Digest ڈیجیٹل ای-لائبریری • ہماری ڈائجسٹ آبِ حیات ناول از عمیرہ احمد مصنفہ: عمیرہ احمد | صنف: روحانی و…
پیرِ کامل ناول از عمیرہ احمد — آن لائن پڑھیں اور پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں | ہماری ڈائجسٹ
Peer E Kamil Complete Novel by Umera Ahmed PDF – Hamari Digest پیرِ کامل – عمیرہ احمد ہوم / تمام ناولز / پیرِ کامل ناول پیرِ کامل مصنفہ: عمیرہ احمد مکمل ناول PDF 559…
عبدالرحمٰن -اردو کہانی از قلم: عائشہ حسین | ہماری ڈائجسٹ
Abdur Rehman Urdu Story by Aisha Hussain – Hamari Digest کہانی • ہماری ڈائجسٹ عبدالرحمٰن صنف: کہانی | از قلم: عائشہ حسین شفق کی لالی افق پر اپنے رنگ بکھیرے کھڑی تھی۔ سورج غروب…
بجلی کا بل یا غریب کے گھر کا امتحان؟ | ہماری ڈائجسٹ
Bijli Ka Bill Ya Ghareeb Ke Ghar Ka Imtehan – Urdu Column by Ayat e Noor – Hamari Digest معاشرتی کالم • ہماری ڈائجسٹ بجلی کا بل یا غریب کے گھر کا امتحان؟ کالم…

























