Zanjeer-e-Wafa Urdu Novel by Nashra Mansoor | Hamari Digest – Episode 1
زنجیرِ وفا، مصنفہ نشریٰ منصور کا ایک دلچسپ اردو ناول ہے جو قارئین کو پراسرار کرداروں، خاندانی پابندیوں، جذباتی کشمکش اور انتقام کی ایک منفرد دنیا میں لے جاتا ہے۔ کہانی میں علیشبا اکبر کی زندگی کے پوشیدہ راز اور ایک پراسرار کردار کی سنسنی خیز سرگرمیاں تجسس پیدا کرتی ہیں۔ اگر آپ اردو سسپنس ناول اور سماجی کہانیاں پڑھنے کے شوقین ہیں تو زنجیرِ وفا ضرور پڑھیے، صرف ہماری ڈائجسٹ پر۔
زنجیر وفا
زنجیر وفا پہنا دی تم نے
تحفہ سمجھ کر
ہم نے بھی نبھا دی
اپنا جرم سمجھ کر
اب پوچھتے ہو
ٹوٹ کیوں نہیں جاتی
جناب
کچھ زنجیریں روح سے بندھی ہوتی ہیں
جسم سے نہیں
صبح سورج کی پہلی کرن زمین پر پڑی تو معمول کے مطابق لوگ اپنے کاموں پر جانے لگے۔ ٹریفک کا شور، گاڑیوں سے خارج ہوتی کاربن ڈائی آکسائیڈ ماحول کو گدلا بنا رہی تھی۔
ایسے میں وہ ڈریسنگ روم میں تھری پیس، براؤن کوٹ میں ملبوس، پاؤں میں اونچی ہیل پہنے، بالوں کو کندھوں پر پھیلائے چہرے پر ہلکا میک اپ کر رہی تھی۔ اس نے لپسٹک واپس رکھی اور ایک نظر بازو پر بندھی گھڑی پر ڈالی۔ آٹھ بج رہے تھے۔
اس نے کہنی پر بیگ لٹکایا اور آخری نظر آئینے پر ڈالتی ہوئی باہر نکل گئی۔ بزنس وومن کا روپ دے رہی تھی۔ ملازمائیں ناشتہ لگانے میں مصروف تھیں۔ وہ کرسی کھینچ کر بیٹھی۔ ناشتے میں بہت کچھ بنا تھا لیکن جلد بازی میں صرف سینڈوچ اور جوس لیا اور راہداری عبور کرتی گیٹ تک آئی۔
ڈرائیور نے فرنٹ ڈور کھولا تو وہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھ گئی اور موبائل کی اسکرین روشن کر کے ضروری ڈاکومنٹس دیکھنے لگی۔ کار اپنی رفتار سے سڑک پر اتر گئی۔ تقریباً بیس منٹ بعد کار ایک طویل بلڈنگ کے سامنے رکی۔
ڈرائیور نے دروازہ کھولا، وہ باہر نکلی، سن گلاسز آنکھوں پر جمائے اوپر دیکھا جہاں سنہرے الفاظ میں لکھا تھا “اورم گرانڈے”
گراؤنڈ فلور: دی ایٹریم – دو منزلہ اونچی لابی، کرسٹل فانوس، کنسیئرج ڈیسک۔
پہلی منزل: اوپل چیمبرز – پرائیویٹ میٹنگ سوئٹس۔
دوسری منزل: دی اورم والٹ – صرف VIP ممبرز کے لیے۔
وہ سپاٹ کے ساتھ چلتی آفس میں داخل ہوئی۔ معمول کا شور، وہی ورکرز، سب نظرانداز کرتی وہ عمیر صاحب کے آفس کی طرف بڑھ گئی۔ آفس کا دروازہ دو انچ موٹے شیشے کا بنا تھا۔ باہر سے اندر کا منظر نظر نہیں آتا لیکن اندر بیٹھے لوگوں کو سارا لاہور نظر آتا تھا۔
اس نے دروازہ کھولا تو اود اور پرانی کتابوں کی خوشبو نتھنوں سے ٹکرائی۔ سامنے بیس فٹ کی شیشے کی دیوار تھی۔ سنگِ مرمر کے فرش پر قدم قدم چلتی وہ عمیر صاحب کے سامنے والی کرسی پر بیٹھ گئی۔
سلام دعا کے بعد قدرے پریشانی سے گویا ہوئی، “بابا آر یو اوکے؟”
عمیر صاحب کو اس سوال کی توقع نہیں تھی، اس لیے جھنجھلا گئے، “بیٹا بس تمہیں تو پتہ ہے شیرین آئے روز کہیں نہ کہیں چلی جاتی ہے، رات بھی دوستوں کے ساتھ اسلام آباد چلی گئی ہے۔”
وہ مسکرائی اور نرمی سے بولی، “بابا مجھ سے صرف 11 منٹ چھوٹی ہے، سنبھال لے گی خود۔ آپ ایسا کریں گھر جائیں، میں آفس دیکھ لوں گی۔” عمیر صاحب کی طبیعت واقعی خراب تھی، اس لیے کوئی بحث کیے بغیر اٹھ گئے۔
اس وقت حویلی تیز دھوپ میں نہائی کھڑی تھی۔ ویسے تو یہ حویلی 12 کمروں کا شہر تھا لیکن حقیقت میں تین سانسوں کا قفس تھی۔ پہلی سانس اکبر صاحب خود جو بیوی کے چھوڑ جانے کی سزا بیٹی کو دے رہے ہیں، دوسری سانس ان کا اکلوتا بیٹا سلمان اکبر جو زیادہ تر باہر ہوتا تھا، اور تیسری سانس ان کی بیٹی علیشبا اکبر جو ایک سال سے کمرے میں قید تھی۔
راہداری ویران پڑی تھی۔ سلمان اپنے آفس میں تھا اور اکبر صاحب آرام فرما رہے تھے۔ وہ بیڈ پر اوندھے منہ لیٹی بلک بلک کر رو رہی تھی۔ اس کی آنکھیں سرخ ہو رہی تھیں۔
ایسے میں ملازمہ اکبر صاحب کا پیغام لے آئی کہ وہ اسے بلا رہے ہیں۔ اس کے جسم میں شدید درد تھا لیکن وہ ہمت کرتی اٹھی، دوپٹہ سر پر رکھا اور زینے عبور کرتی بابا کے کمرے کی طرف بڑھ گئی۔
اس نے ساگوان کی لکڑی کا دروازہ ہلکا سا نوک کیا۔ اجازت ملنے پر وہ اندر داخل ہوئی۔ پرانی کتابوں، زعفران اور کیپٹن 707 سگریٹ کی خوشبو دیواروں میں بسی تھی۔
ماربل کے فرش پر ایرانی قالین بچھا تھا جو جگہ جگہ سے گھسا ہوا تھا۔
“سلام ابا جان۔”
اکبر نے سلام کا جواب نہیں دیا، بس گہری نظریں اس پر جمائے رکھیں۔ “کتنی بار کہا ہے کمرے سے باہر مت نکلا کرو! میں تمہیں تمہاری ماں کی طرح آزادی نہیں دوں گا۔ آج سے تم گھر سے تو کیا کمرے سے بھی باہر نہیں نکلو گی، یہ ہمارا حکم ہے۔”
وہ سن، کسی نمک کے مجسمے کی طرح کھڑی رہی۔ جب زوردار آواز آئی “نکل جاؤ یہاں سے” تو وہ ایک لمحہ دیر کیے بغیر وہاں سے نکل آئی۔ بھاری قدم اٹھاتی کب کمرے میں پہنچی اسے پتہ نہیں چلا۔ دروازہ لاک کیا اور وہیں بیٹھ گئی۔ آنسو بے اختیار بہنے لگے۔
ایک آنسو ٹوٹ کر ایرانی قالین پر گرا اور ایک دھندلا سا منظر ابھرنے لگا۔۔۔
تیز ہوا، بجلی چمک رہی تھی، بارش زور و شور سے برس رہی تھی۔ ایسے میں ایک پانچ سال کی بچی دروازے کے ساتھ پشت لگائے گھٹنوں میں سر دیے رو رہی تھی۔ وہ تنہا تھی، آس پاس کوئی سایہ تک نہیں۔
رات 8 بجے کے قریب سلمان اکبر حویلی میں داخل ہوا۔ بھوری آنکھیں ساری حویلی کا جائزہ لے رہی تھیں۔ نیوی بلیو سوٹ پہنے، چہرے پر دن بھر کی تھکن واضح تھی۔
وہ ایک سنسان علاقہ تھا جہاں صرف ایک کمرہ بنا تھا۔ کمرے میں گھپ اندھیرا اور سناٹا تھا لیکن کسی کے سانس لینے کی آواز خاموشی کو توڑ رہی تھی۔ اچانک لکڑی کا ٹوٹا پھوٹا دروازہ کسی کے ٹھوکر مارنے سے کھلا۔
ٹک کی آواز کے ساتھ چھت کا بلب روشن ہوا۔ بلب کے نیچے کرسی کے ساتھ ایک ادھیڑ عمر آدمی کو باندھا گیا تھا۔ اس کا منہ کپڑے سے بندھا تھا۔
اس کرسی کے سامنے سٹول پڑا تھا۔ تبھی اس کے بوٹ دروازہ پار کر کے اندر داخل ہوئے۔ کالی سیاہ آنکھیں کرسی پر بندھے آدمی کا جائزہ لے رہی تھیں۔ ہائی نیک پر بلیک پاور کوٹ پہنے وہ کوئی قاتل لگتی تھی۔ اس نے دائیں ہاتھ میں خنجر پکڑ رکھا تھا اور بازو پر سنہرا بریسلیٹ چمک رہا تھا جس پر SZ لکھا تھا۔
اس نے خنجر اس آدمی کی ٹھوڑی کے نیچے رکھا، “مجھ کو… She_Z کو ٹارگٹ کر رہے تھے نہ تم؟ انجام میں بتاتی نہیں، دکھاتی ہوں۔”
“شوٹ!” اس نے ہاتھ سے اشارہ کیا اور گولی اس آدمی کے جسم سے آر پار ہو گئی۔












